top of page
Search

WHY GOLD IS FALLING DURING WAR? THE HIDDEN TRUTH BEHIND OIL, RATES, AND THE DOLLAR

Scroll Down For English Version


عموماً جب دنیا میں جنگ یا کشیدگی بڑھتی ہے تو گولڈ کی قیمت میں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ لیکن موجودہ صورتحال اس روایت کے برعکس ہے۔ جہاں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی اور آبنائے ہرمز جیسے اہم راستے پر خطرات کے باوجود گولڈ کی قیمت میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہ صورتحال بہت حیران کن ہے۔اس آرٹیکل میں ہم تفصیل سے سمجھیں گے کہ آخر کیوں گولڈ روایتی انداز میں ردعمل نہیں دے رہا البتہ نیچے کی جانب آرہا ہے۔ اس بار سوال ساتھ جواب ایک الگ انداز میں آرٹیکل ہے۔


اصل میں اس بار معاملہ صرف جنگ تک محدود نہیں بلکہ اس کے اثرات زیادہ اہم ہو گئے ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ عالمی مہنگائی کو بڑھا رہا ہے، جس کی وجہ سے مرکزی بینک شرح سود کم کرنے کے بجائے سخت مالیاتی پالیسی اپنانے پر مجبور ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈالر کی مضبوطی اور مارکیٹ میں لیکویڈیٹی کی کمی بھی گولڈ پر دباؤ ڈال رہی ہے۔


نیچے کچھ اہم سوال اور کچھ اہم مختصر جوابات۔


کیا جنگ کے دوران گولڈ ہمیشہ بڑھتا ہے؟

عام طور پر ہاں، کیونکہ جنگ خوف پیدا کرتی ہے اور انوسٹر محفوظ اثاثوں جیسے گولڈ کی طرف جاتے ہیں۔ لیکن اس بار صورتحال مختلف ہے کیونکہ جنگ نے تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیلا ہے۔ جس سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اور مرکزی بینک شرحِ سود کم کرنے کے بجائے بڑھانے یا برقرار رکھنے پر مجبور ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس بار گولڈ روایتی انداز میں نہیں بڑھ رہا۔


یہ جنگ پچھلی جنگوں سے مختلف کیوں ہے؟

یہ جنگ صرف جیوپولیٹیکل نہیں بلکہ ایک آئل وار بن چکی ہے۔ خاص طور پر آبنائے ہرمز کی وجہ سے جہاں سے دنیا کا تقریباً %20 تیل گزرتا ہے۔ اگر یہاں رکاوٹ آتی ہے تو عالمی سطح پر مہنگائی کا شدید دباؤ پیدا ہوتا ہے اور مارکیٹ خوف کے بجائے مہنگائی کے اثرات پر زیادہ ردعمل دیتی ہے۔


کیا تیل بڑھنے سے ہمیشہ گولڈ گرتا ہے؟

نہیں۔ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ مرکزی بینک کیا کرتے ہیں۔ اگر تیل بڑھے اور شرح سود کم رہے تو گولڈ بڑھ سکتا ہے۔ لیکن اگر تیل بڑھنے سے مہنگائی بڑھے اور شرح سود بھی اوپر جائے تو گولڈ دباؤ میں آ جاتا ہے۔ اس وقت یہی صورتحال ہے۔


شرحِ سود گولڈ کے لیے اتنی اہم کیوں ہے؟

گولڈ کوئی سود نہیں دیتا، اس لیے جب شرح سود بڑھتی ہے تو بانڈز اور دیگر اثاثے زیادہ پرکشش ہو جاتے ہیں۔ انوسٹر گولڈ چھوڑ کر ان میں پیسہ لگاتے ہیں جس سے گولڈ کی قیمت نیچے آتی ہے۔


ڈالر کیوں بڑھ رہا ہے جبکہ گولڈ نہیں؟

جدید مالیاتی نظام میں بحران کے وقت انوسٹر سب سے پہلے لیکویڈیٹی (کیش) کی طرف جاتے ہیں اور امریکی کا ڈالر دنیا کی سب سے مضبوط اور محفوظ کرنسی ہے۔ اس لیے اس وقت پیسہ گولڈ کے بجائے ڈالر میں جا رہا ہے۔


کیا گولڈ اور آئل ایک ساتھ بڑھ سکتے ہیں؟

ہاں، لیکن تب جب مہنگائی بڑھے اور مرکزی بینک شرح سود نہ بڑھائیں۔ موجودہ صورتحال میں چونکہ شرح سود بھی بڑھ رہی ہے، اس لیے گولڈ اور آئل ایک ساتھ نہیں بڑھ رہے۔


کیا سینٹرل بینک اب بھی گولڈ خرید رہے ہیں؟

پہلے وہ بڑے خریدار تھے لیکن اب تیل کے جھٹکے اور معاشی دباؤ کی وجہ سے وہ خریداری کم کر سکتے ہیں یا وقتی طور پر روک سکتے ہیں کیونکہ انہیں نقدی کی ضرورت ہو سکتی ہے۔


اگر ہرمز مکمل بند ہو جائے تو کیا ہوگا؟

اگر آبنائے ہرمز بند ہو جاتا ہے تو تیل کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ سکتی ہیں۔ مہنگائی کنٹرول سے باہر جا سکتی ہے اور مرکزی بینک مزید سخت پالیسی اپنائیں گے۔ اس صورت میں گولڈ پہلے گر سکتا ہے لیکن بعد میں بہت تیزی سے بڑھ بھی سکتا ہے۔


گولڈ دوبارہ کب بڑھے گا؟

جب شرح سود اپنے عروج پر پہنچ جائے۔ جب ڈالر کمزور ہونا شروع ہو۔ جب تیل مستحکم ہو جائے اور مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ ختم ہو جائے۔ تب گولڈ میں دوبارہ تیزی آ سکتی ہے۔


کیا یہ کریش ہے یا صرف کرکشن؟

فی الحال یہ زیادہ تر ایک لیکویڈیٹی کرکشن ہے۔ لیکن اگر شرح سود مسلسل بڑھتی رہی اور ڈالر مضبوط ہوتا گیا تو یہ گہری کرکشن میں بدل سکتا ہے۔


کیا جنگ مزید بڑھے تو گولڈ بھی گرے گا؟

ہاں، اگر جنگ کے باعث تیل مزید مہنگا ہوتا ہے اور مہنگائی بڑھتی ہے تو شرح سود مزید بڑھ سکتی ہے۔ جس سے گولڈ پر مزید دباؤ آ سکتا ہے۔


اگر جنگ اچانک ختم ہو جائے تو کیا ہوگا؟

تیل کی قیمتیں نیچے آئیں گی، مہنگائی کم ہوگی، شرح سود میں نرمی آئے گی اور گولڈ تیزی سے اوپر جا سکتا ہے۔ بڑی حد تک ایسا ہی ہے۔ اسمارٹ منی پہلے ہی گولڈ خرید چکی تھی اور اب خبر آنے پر وہ منافع لے چکی ہے۔ مگر اب کیا؟


کیا گولڈ میں ہیرا پھیری ہو رہی ہے؟

براہ راست سازش نہیں لیکن بڑے اداروں کی بڑی پوزیشنز اور لیکویڈیٹی مینجمنٹ کی وجہ سے مارکیٹ میں تیز اور غیر متوقع حرکتیں ضرور آتی ہیں۔


کیا گولڈ اور ڈالر ایک ساتھ بڑھ سکتے ہیں؟

ہاں، لیکن صرف شدید عالمی بحران میں۔ ابھی ڈالر مضبوط ہے اور گولڈ شرح سود کے دباؤ میں ہے۔ اس لیے دونوں ایک ساتھ نہیں بڑھ رہے۔


ابھرتی ہوئی معیشتیں کیوں اہم ہیں؟

بھارت اور چین جیسے ممالک گولڈ کے بڑے خریدار ہیں۔ جب تیل مہنگا ہوتا ہے تو ان کی معیشت دباؤ میں آتی ہے اور گولڈ کی ڈیمانڈ کم ہو جاتی ہے۔


کیا گولڈ اپنی محفوظ اثاثے کی حیثیت کھو رہا ہے؟

نہیں، یہ صرف وقتی طور پر چند خاص عوامل کے نیچے دب گیا ہے۔ طویل مدت میں گولڈ اب بھی ایک مضبوط محفوظ اثاثہ ہے۔


گولڈ کے لیے سب سے بڑا خطرہ کیا ہے؟

مسلسل مہنگائی جو شرح سود کو اونچا رکھے۔ اس سے گولڈ دباؤ میں رہتا ہے۔


اگر ہرمز کا مسئلہ حل ہو جائے تو کیا ہوگا؟

تیل کی قیمتیں نیچے آئیں گی، مہنگائی کم ہوگی، شرح سود کا دباؤ کم ہوگا اور گولڈ دوبارہ اوپر جا سکتا ہے۔


کیا گولڈ اور بانڈز (سرکاری قرضہ جات) کے درمیان تعلق ہے؟

جی ہاں، گولڈ اور بانڈز کا تعلق بہت مضبوط ہوتا ہے۔ خاص طور پر امریکی ٹریژری ییلڈز کے ساتھ۔ جب ییلڈز بڑھتی ہیں تو انوسٹر کو باقاعدہ منافع ملتا ہے۔ اس لیے وہ گولڈ جیسے بغیر منافعِ سود والے اثاثے سے نکل کر بانڈز میں چلے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر اوقات ییلڈز بڑھنے پر گولڈ نیچے آتا ہے۔


کیا ای ٹی ایف فنڈز گولڈ کی قیمت پر اثر ڈالتے ہیں؟

جی ہاں، بڑے ادارے زیادہ تر گولڈ میں انوسٹمنٹ ای ٹی ایف کے ذریعے کرتے ہیں۔ جب ان فنڈز میں پیسہ آتا ہے تو گولڈ کی مانگ بڑھتی ہے اور قیمت اوپر جاتی ہے جبکہ جب پیسہ نکلتا ہے تو قیمت پر دباؤ آتا ہے۔ اس لیے ای ٹی ایف کا بہاؤ گولڈ کی سمت سمجھنے میں بہت اہم ہوتا ہے۔


کیا فیوچرز اور آپشنز مارکیٹ گولڈ کو متاثر کرتی ہے؟

جی ہاں، خاص طور پر قلیل مدت میں۔ فیوچرز مارکیٹ میں بڑی بڑی پوزیشنز بنتی ہیں اور جب اچانک فروخت یا سٹاپ لاس ہنٹنگ ہوتی ہے تو قیمت میں تیزی سے اتار چڑھاؤ آتا ہے۔ اس لیے کبھی کبھی گولڈ کی حرکت بنیادی عوامل کے بجائے صرف مارکیٹ کی پوزیشننگ کی وجہ سے ہوتی ہے۔


کیا جیوپولیٹیکل اثر دیر سے ظاہر ہوتا ہے؟

جی ہاں، اکثر ایسا ہوتا ہے۔ شروع میں جنگ یا خبر پر فوری ردعمل آتا ہے۔ لیکن کچھ وقت بعد مارکیٹ اصل میں مہنگائی، شرح سود اور لیکویڈیٹی جیسے عوامل کو زیادہ اہمیت دیتی ہے۔ اسی وجہ سے گولڈ پہلے اوپر جاتا ہے اور پھر نیچے آ جاتا ہے۔


کیا ابھی مارکیٹ میں حقیقی خوف (پینک) آیا ہے؟


نہیں، ابھی مکمل خوف نہیں آیا۔ اگر حقیقی خوف آتا تو گولڈ، ڈالر اور بانڈز ایک ساتھ اوپر جاتے اور سٹاک مارکیٹ تیزی سے گرتی۔ ابھی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ اس لیے گولڈ بھی مکمل سیف ہیون جیسا برتاؤ نہیں کر رہا۔


کیا تیل کا جھٹکا عالمی کساد بازاری لا سکتا ہے؟

جی ہاں، اگر تیل زیادہ عرصے تک مہنگا رہے تو معیشت سست ہو سکتی ہے اور کساد بازاری آ سکتی ہے۔ ابتدا میں اس سے گولڈ پر دباؤ رہتا ہے، لیکن بعد میں جب مرکزی بینک معیشت کو سہارا دیتے ہیں تو گولڈ تیزی سے بڑھ سکتا ہے۔


کیا گولڈ مخصوص مراحل (فیزز) میں حرکت کرتا ہے؟

جی ہاں، عام طور پر گولڈ ایک سائیکل میں چلتا ہے: پہلے جنگ یا بحران پر اوپر جاتا ہے، پھر مہنگائی بڑھنے پر دباؤ میں آتا ہے۔ اس کے بعد شرح سود بڑھنے سے نیچے جاتا ہے۔ آخر میں جب مرکزی بینک پالیسی نرم کرتے ہیں تو دوبارہ تیزی آتی ہے۔ اس وقت مارکیٹ درمیانی مرحلے میں ہے۔


کیا چین اور روس کا کردار اہم ہے؟

جی ہاں، یہ ممالک ڈالر پر انحصار کم کرنے کے لیے گولڈ خریدتے ہیں۔ اگر عالمی کشیدگی بڑھے تو یہ خریداری مزید بڑھ سکتی ہے، جو گولڈ کے لیے مثبت اشارہ ہوگا۔


کیا لیکویڈیٹی سب سے اہم عنصر ہے؟

مختصر مدت میں ہاں۔ جب مارکیٹ میں نقدی کیش کی ضرورت بڑھتی ہے تو انوسٹر ہر وہ چیز بیچتے ہیں جسے آسانی سے فروخت کیا جا سکے۔ حتیٰ کہ گولڈ بھی۔ اسی لیے کبھی گولڈ بھی نیچے آ جاتا ہے۔


کیا عام انوسٹر اس صورتحال میں پھنس رہے ہیں؟

زیادہ تر ہاں۔ عام سرمایہ کار جنگ دیکھ کر گولڈ خریدتے ہیں۔ جبکہ بڑے ادارے پہلے ہی خرید کر اب فروخت کر رہے ہوتے ہیں۔ اس طرح عام انوسٹر اکثر غلط وقت پر داخل ہوتے ہیں۔


کیا یہ طویل مدت کے لیے خریداری کا موقع ہے؟

ممکن ہے۔ لیکن ابھی مکمل یقین نہیں۔ بہتر وقت تب ہوگا جب شرح سود مستحکم ہو جائے۔ ڈالر کمزور ہو اور تیل کی قیمتیں نارمل ہو جائیں۔


کیا گولڈ اور کرپٹو کے درمیان تعلق بدل رہا ہے؟

کچھ حد تک ہاں۔ نئی نسل اور تیز منافع کے خواہش مند انوسٹر کرپٹو کی طرف جا رہے ہیں۔ جس سے گولڈ کی طلب پر اثر پڑ رہا ہے، خاص طور پر قلیل مدت میں۔


کیا گولڈ کی یہ گراوٹ برقرار رہ سکتی ہے؟

اگر تیل مہنگا رہے۔ شرح سود بلند رہے اور ڈالر مضبوط رہے تو گولڈ پر دباؤ جاری رہ سکتا ہے۔ لیکن یہ صورتحال ہمیشہ نہیں رہتی، وقت کے ساتھ سائیکل بدلتا ہے۔


اصل میں گولڈ کو کون چلاتا ہے؟

آخرکار سب کچھ آ کر مرکزی بینک کی پالیسی پر ختم ہوتا ہے۔ یعنی شرح سود اور لیکویڈیٹی۔ جنگ، تیل اور مہنگائی اہم ہیں۔ لیکن گولڈ کی اصل سمت مرکزی بینک طے کرتے ہیں۔


آخری اور اہم بات


اگر آپ یہ سمجھ گئے کہ گولڈ جنگ پر نہیں بلکہ جنگ کے اثرات پر ردعمل دے رہا ہے۔ تو آپ مارکیٹ کو عام لوگوں سے کہیں بہتر سمجھ رہے ہیں۔


عام طور پر جنگی صورتحال گولڈ کے لئے اچھی ہوتی ہے مگر اس بار کہانی کچھ الگ داستان سنا رہی ہے۔


آخر میں ایک معصومانہ سا سوال کہ گھبرائے تو نہیں؟


گولڈ سلور انٹرنیشنل لوکل مارکیٹ میں مکمل ریسرچ رہنمائی کے لئے گولڈالائز کی پریمیم سروسز حاصل کریں۔


واٹس ایپ پر رابطہ کریں: 03001209057



WHY GOLD IS FALLING DURING WAR THE HIDDEN TRUTH BEHIND OIL RATES AND THE DOLLAR


Gold is defying its traditional safe haven role amid rising geopolitical tensions. Here is a Bloomberg style breakdown of how oil shocks interest rates dollar strength and liquidity are driving gold lower instead of higher.


Introduction

In times of war and geopolitical tension gold has historically acted as a safe haven asset rising as investors seek protection from uncertainty. However the current environment presents a clear break from that pattern. Despite escalating tensions between the United States and Iran and growing risks around the Strait of Hormuz a key global oil route gold prices have moved lower instead of higher.


This shift reflects a deeper macroeconomic reality where the effects of conflict especially oil driven inflation tighter monetary policy and a stronger dollar are outweighing traditional safe haven demand.


This article explains in a structured FAQ format why gold is not behaving as normally expected and what could happen next.


Key Questions and Answers


Does gold always rise during war?

Usually yes because war creates uncertainty and investors move toward safe assets like gold. This time the situation is different because rising oil prices are pushing inflation higher. Central banks are not cutting rates instead they are holding or increasing them which limits gold upside.


Why is this conflict different?

This is not just a geopolitical conflict it is also an energy shock. The Strait of Hormuz carries around 20 percent of global oil supply. Any disruption increases inflation pressure and shifts market focus away from fear toward inflation and policy tightening.


Does rising oil always push gold lower?

No it depends on central bank action. If oil rises and rates stay low gold can rise. If oil drives inflation higher and forces rate hikes gold comes under pressure. The current environment reflects the second case.


Why are interest rates so important for gold?

Gold does not generate yield. When interest rates rise investors prefer bonds and other income producing assets which reduces demand for gold and pushes prices lower.


Why is the dollar rising instead of gold?

In modern markets liquidity matters most. During uncertainty investors prefer cash and the US dollar remains the strongest global reserve currency. As a result capital is moving into the dollar instead of gold.


Can gold and oil rise together?

Yes but only when inflation rises without aggressive rate increases. Right now inflation is being met with tighter policy so both are not rising together.


Are central banks still buying gold?

Central banks have been strong buyers in recent years but current economic pressure may slow or pause their buying as they prioritize liquidity.


What happens if the Strait of Hormuz is disrupted?

Oil prices could surge sharply leading to extreme inflation and tighter policy. In that case gold may fall initially due to liquidity stress but later rise strongly as systemic risk increases.


When will gold rise again?

Gold is likely to recover when interest rates peak the dollar weakens oil stabilizes and liquidity improves.


Is this a crash or a correction?

At the moment it looks like a liquidity driven correction. However if high rates and dollar strength continue it could turn into a deeper decline.


If the war escalates further will gold fall more?

It can if escalation pushes oil higher and forces further tightening. In that situation inflation becomes the dominant driver instead of fear.


What if the conflict ends suddenly?

Oil prices would fall inflation would ease central banks could relax policy and gold could move higher quickly.


Is gold being manipulated?

There is no clear evidence of manipulation but large institutional flows and liquidity shifts can cause sharp and unexpected moves.


Can gold and the dollar rise together?

Yes but usually only in extreme global crises. Right now the dollar is benefiting from high rates while gold is under pressure.


Why do emerging markets matter

Countries like China and India are major gold buyers. Higher oil prices weaken their economies and reduce gold demand which adds pressure on prices.


Is gold losing its safe haven status?

No gold remains a strong long term safe asset. Current weakness is driven by temporary macroeconomic conditions.


What is the biggest risk for gold?

Persistent inflation that keeps interest rates high for longer.


What is the link between gold and bond yields?

Gold typically moves opposite to bond yields. When yields rise investors move toward income generating assets reducing demand for gold.


Do ETFs affect gold prices?

Yes gold ETFs are a major investment channel. Inflows increase demand and prices while outflows create selling pressure.


Do futures markets affect gold?

Yes especially in the short term. Large positions and forced selling can create sharp volatility even without changes in fundamentals.


Do geopolitical effects appear later?

Often yes. Initial reactions may push gold higher but later markets focus on inflation rates and liquidity which can reverse the move.


Is there real panic in markets?

Not yet. In true panic gold dollar and bonds all rise together while stocks fall sharply. Current conditions show controlled stress not panic.


Can an oil shock cause recession?

Yes prolonged high oil prices can slow the economy. Initially this pressures gold but later policy easing can trigger a strong rally.


Does gold move in cycles?

Yes gold follows a cycle crisis leads to rally inflation creates pressure rate hikes push prices lower and easing triggers another rally. The market currently appears in the middle phase.


How important are China and Russia?

Both countries are increasing gold reserves to reduce reliance on the dollar. Rising geopolitical tension can support gold over the long term.


Is liquidity the most important factor?

In the short term yes. When liquidity tightens investors sell even strong assets like gold to raise cash.


Are retail investors getting trapped?

Often yes. Retail investors buy during visible crises while institutions may already be taking profits.


Is this a long term buying opportunity?

Possibly but not confirmed yet. A stronger signal comes when rates stabilize the dollar weakens and oil prices normalize.


Is gold competing with crypto?

To some extent yes. Younger investors are allocating more to crypto which impacts gold demand in the short term.


Can gold keep falling?

Yes if oil remains high rates stay elevated and the dollar stays strong. However these conditions are cyclical and not permanent.


Final Takeaway


Gold is not reacting to war itself it is reacting to the economic consequences of war.

Understanding that oil inflation interest rates and liquidity drive gold more than headlines gives investors a significant edge in reading the market correctly.


The only question left is simple.


Are investors truly prepared for what comes next?


For comprehensive research and guidance on gold, silver, and international and local market trends, subscribe to Goldalyze premium services.


Contact on WhatsApp: +92 300 1209057



 
 
bottom of page