GOLDALYZE WEEKLY SPECIAL FOR GOLD & SILVER
- GOLDALYZE

- Sep 7
- 5 min read
Scroll Down For English Version
خوش آمدید کہتے ہیں آپ سب کو ایک تفصیلی گفتگو میں جہاں گولڈ سلور دونوں کے مستقبل پر تحقیق کی گئی ہے۔
مستقبل کا مطلب کچھ لوگوں کے لیے ایک دن ہوتا ہے کچھ کے لیے کچھ دن کچھ کے لیے کچھ مزید کچھ دن۔
پہیلیاں نہیں بھجواتے اور کام کی بات پر آتے ہیں۔
پہلے گولڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹ پر بات کریں گے پھر لوکل مارکیٹ میں گڑبڑ کا بھی بتائیں گے اور آخر میں سلور کی بات چیت۔
گولڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹ نے 3500$ کا لیول 133 دن کے بعد بریک آؤٹ کیا۔ جیسا کہ آپ کو یاد کہ بریک آؤٹ کنفرم تب ہوتا ہے جب مارکیٹ اپنی ریزسٹنس کو بطور سپورٹ ٹیسٹ کرے اور مارکیٹ 3509$ پر آکر دوبارہ گرم ہوکر 3600$ کا نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔
بات یہاں ختم نہیں ہوتی۔ تکنیکی طور پر کافی سارے تجزیہ کار یہ کہ رہے ہیں کہ مارکیٹ اوورباٹ ہے مطلب بہت اوپر ہے کچھ نیچے آکر پھر تیز ہوئی چاہیے تو جناب یہ تمام باتیں اپنی جگہ موجود ہیں مگر تاریخ گواہ ہے کہ گولڈ لگاتار ہفتوں مہینوں تک اوورباٹ رہ چکا ہے اور فنڈامینٹل بات کریں تو آجکل گرم گرم ٹاپک فیڈ جی بتائے جا رہے ہیں۔
اب فیڈ سے بھی کچھ لوگ غلط امید لگا رہے ہیں لیکن ایک بات ہے کہ فیڈ تک گولڈ انٹرنیشنل مارکیٹ اچھی ہے اور بعد میں فیڈ کیا کریں گے یہ فیڈ جانے۔
لوگ ایسی توقعات رکھتے ہیں کہ فیڈ فیصلہ کے بعد مارکیٹ اوپر جائے گی مگر یہ بات میں واضح کرتا چلوں کہ ممکن ہے فیڈ فیصلہ سے مارکیٹ ڈپ دے اور پھر اگلے ہفتے نئی ریلی شروع کرے۔ میں اس بات سے اختلاف نہیں کرتا کہ مارکیٹ فیڈ کا حق والا فیصلہ سن کر بھی اوپر نہیں جائے گی مگر بات کو ذرا واضح سمجھیں۔
کچھ لمحہ مارکیٹ بن کر سوچیں۔ جمعہ کو جو ڈیٹا آیا اس کے مطابق اب مارکیٹ توقع لگائے بیٹھی ہوئی کہ فیڈ کم از کم %0.5 یا پھر %1 تک شرح سود میں کمی کی۔ اب فیڈ ریٹ کٹ کرتا ہے مان کیا %0.25 تک کرتا ہے تو بھی اس نے مارکیٹ کہ توقعات کو تو مٹی میں ملا دیا نا۔ امید ہے آپ سمجھ رہے ہونگے مگر اصل بات میٹنگ سے کچھ ہی دن پہلے پتا چلے گی اور ہونے کو کچھ بھی ممکن ہے۔
اب آجاتے ہیں اپنی خوبصورت لوکل مارکیٹ میں جہاں لوگ سر پکڑ کے بیٹھے ہوئے ہیں کہ نہ ریٹ اوپر جا رہا ہے اور نا ہی ریٹ نیچے آرہا ہے۔ آپ کو جو سب لوگ طرح طرح کی کہانی سناتے ہیں یہ ہے وہ ہے تو جان لیں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ فقط گولڈ کی لوکل مارکیٹ پر ہولڈ ہے اور یہ بات جان لیں لوکل مارکیٹ پر یہ قبضہ یہ دباؤ یہ ہولڈ جب تک وہ رکھ سکتے ہیں رکھیں گے۔ جب تک مٹھی بند رکھ سکتے ہیں رکھیں گے۔ اب سوال کون ہولڈ کیسا ہولڈ یہ خاص باتیں ہیں اور رہا دوسرا سوال کہ کب تک تو میں پہلے ہی بتا چکا ہوں جب تک رکھ سکتے ہیں رکھیں گے چاہے دن ہفتے مہینے۔ کچھ بھی ممکن ہے۔
اگر یہ باتیں یوں ہی چلتی رہی تو کچھ عرصے بعد آپ دیکھئے گا دبئی کہاں ہم کہاں اور انڈیا کہاں۔
اس وقت جو انڈیا میں آخری کام ہوئے جمعہ کو 405000~ پاکستانی روپے جبکہ دبئی میں 392000~ پر آخری کام ہوئے اور ہمارے پاس کوئی پکا ریٹ نہیں۔ کراچی 377000 لاہور 375000۔ آخر ماجرا کیا ہے جناب؟
اب آجاتے ہیں آپ کی سلور کی مارکیٹ پر۔ سلور کی مارکیٹ گولڈ سے کچھ مختلف ہے۔ سلور کی انڈسٹری میں بہت ڈیمانڈ ہے۔
اب سلور لینا چاہیے یا نہیں تو جناب فیصلہ اپکا ہے مگر جان لیں سلور انڈسٹری کی ڈیمانڈ ہے اور ایسی تمام انڈسٹریاں ہر مہینے نہیں فقط سال میں ایک بار پروڈکشن کرتی ہیں اور کرسمس اس کی لمبی آخری حد پائی جاتی ہے۔
طویل مدت میں تو گولڈ سلور کیا لوہا بھی اچھا ہے۔ آج جو ریٹ ہے جو سال دو سال پانچ سال بعد ہوگا یقینی صورتحال ہے کہ زیادہ ہی ہوگا۔
اصل گیم تو درمیان میں ہے۔ گولڈ 5 لاکھ کا بھی ہو جائے مگر فائدہ کہاں؟ جیب میں کیا آیا؟ جیب میں تب آئیں نا کہ 100 کہ چیز 200 پر بیچ کر واپس 150 کی خریدی جائے ورنہ کر دو 100 کی چیز 1000 ہوجائے یہ نفع تو نہیں مگر لانگ ٹرم کے لیے پیسا محفوظ اچھا ہے اور جائدادیں ایسے بنتی ہیں۔
ویسے تو نہیں نا لگاتار تمام سنٹرل بینک اپنے پرافٹ کا اچھا حصہ گولڈ کی خریداری میں لگا رہے یا پھر امریکی ٹریژری بانڈز بیچ کر گولڈ لے رہے۔ کچھ تو گڑبڑ ہے نا؟
یہ تھا آج کا خوبصورت خلاصہ۔
ربیع الاول پر خاص ڈسکاؤنٹ کا یہ اتوار آخری دن ہے جہاں آپ کو گولڈ اور سلور کی لوکل مارکیٹ کے ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ میں تفصیلی تحقیق اور رہنمائی حاصل ہوگی۔
رابطہ کریں واٹس ایپ پر: 03001209057
یاد رہے اس دن بھی کہا تھا اب بھی کہ رہا ہوں کہ شاید جو دیکھ رہے ہو اسی کی بیچ کچھ ایسا ہے جو نظرانداز کر رہے ہو۔
Welcome to a deep dive into the future of gold and silver—both globally and in Pakistan’s local market. For some, “future” means tomorrow; for others, it means weeks or even months. Let’s skip the riddles and get straight to what matters.
First, the international gold market. After 133 days, gold finally broke above the $3500 level—a major technical milestone. As you know, a breakout only becomes real when resistance flips to support. That’s exactly what happened. Gold retreated to $3509, found support, and then surged to set a new record at $3600.
But the story doesn’t end there. Many analysts are calling the market overbought and expecting a pullback before another rally. Technically, that’s a fair point. But history says otherwise: gold has remained overbought for weeks—even months—when fundamentals are strong. And right now, the hot topic is the Federal Reserve.
The Fed meeting is the most anticipated event, and traders have built big expectations—some hoping for a 0.5% cut, others betting on a full 1%. If the Fed delivers only 0.25%, that’s still a cut, but it would crush those lofty expectations. When markets price in hope and reality falls short, volatility follows. Don’t assume gold will spike right after the Fed. It could dip first, then rally the following week. Nothing is certain, and the real picture will only clear days before the decision.
Now, back home in Pakistan, where the local bullion market feels stuck. Rates aren’t moving up or down, and people are scratching their heads. Forget the stories you hear—this is a simple hold strategy by those controlling supply. How long can they keep the grip? As long as possible—days, weeks, even months. If this continues, watch the gap widen between Pakistan, Dubai, and India.
For context: India’s latest deals closed around PKR 405,000 per tola (converted), while Dubai traded near PKR 392000. Pakistan? Karachi closed at PKR 377000, Lahore at PKR 375000—and no clear official rate in sight. What’s really going on? That’s the billion-rupee question.
As for silver, its story is different. Industrial demand remains strong, but remember—big production cycles happen once a year, with Christmas marking the peak. Should you buy silver now? That’s your call, but know this: industrial demand is real, and supply constraints will matter.
In the long term, both gold and silver will likely be higher. Today’s price will look cheap five years from now. But the real game isn’t just buying and holding—it’s managing the swings. Gold could hit PKR 500,000 per tola, but what matters is the profit you take in between: buying at 100, selling at 200, and buying back at 150. Long-term holding is safety; active trading is profit.
And let’s not ignore what the central banks are doing. They’re dumping U.S. Treasuries and loading up on gold. When big players move like that, it’s never without reason. Something bigger is brewing.
That’s your market wrap for today. Remember, this is the last day of our special Rabi-ul-Awwal discount on premium services—covering in-depth analysis of both Pakistan’s local bullion market and the international landscape.
Contact us now on WhatsApp: 03001209057
The next big move could be closer than you think.


