top of page
Search

گولڈ سلور ہفتہ کا پہلا مگر مہینے کا دوسرا آخری دن

گولڈ سلور ایک سست ساماں دن شروع ہوا جہاں 30 مارچ بروز پیر گولڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹ 4500$ اوپر آرام فرما رہی وہاں لوکل پاکستانی بازار میں گولڈ 30 مارچ بروز پیر کو 490000 سے 495000 فی تولہ کے اندر اندر دیکھا گیا البتہ پچھلے چند دن سے لگاتار ایسا ہی دیکھ جا رہا ہے۔


سلور 30 مارچ بروز پیر کو اپنے پچھلے دنوں کی طرح سست ماحول لئے اپنی 29 جنوری 2026 تاریخی بلندی 18500 فی تولہ ریٹ سے قریب پچاس فیصد زائد نیچے 9000 فی تولہ کا ریٹ ریکارڈ کیا جا رہا۔


کچھ پاکستان میں آج موسم میں شدید بارشوں کی وجہ سے کام کاج میں ساتی دیکھی گئی مگر پھر بھی لوکل پاکستانی مارکیٹ پریمیم ریٹ رہا۔ جہاں گولڈ کا اصل ریٹ 477000 فی تولہ کے قریب ہونا چاہئے وہاں 495000 فی تولہ جبکہ سلور بخیر پریمیم 7500 فی تولہ تک مگر لوکل 9000 فی تولہ کا ریٹ ریکارڈ کیا گیا۔


انٹرنیشنل مارکیٹ میں اہم خبر اخبار بہت توقع تھی مگر پچھلے دو دن مکمل سست آرام فرما رہے ہر خبر سے با خبر مگر بے خبر۔


کچھ بھی مذید خاص نہیں کہنے کو۔ ایک سست سا دن۔ برسات کا موسم۔ آخر میں آپ کے جزبہ کو جوش دینے کے لئے ایک معصومانہ سی غزل عرض کروں گا۔


ملال  ہے  مگر   اتنا     ملال  تھوڑی  ہے

یہ آنکھ رونے کی شدت سے لال تھوڑی ہے


بس اپنے واسطے  ہی  فکر مند  ہیں سب لوگ

یہاں کسی  کو    کسی  کا   خیال  تھوڑی  ہے


پروں کو  کاٹ  دیا   ہے  اُڑان  سے   پہلے

یہ خوف ِہجر ہے ، شوقِ وصال تھوڑی   ہے


مزا تو جب ہے کہ تم جان بوجھ کر  ہارو

ہمیشہ  جیت  ہی  جانا    کمال  تھوڑی   ہے


لگانی   پڑتی  ہے   ڈبکی  اُبھرنے  سے   پہلے

غروب ہونے   کا  مطلب  زوال تھوڑی  ہے


~ پروین شاؔکر


گولڈ سلور انٹرنیشنل لوکل مارکیٹ میں مکمل ریسرچ رہنمائی کے لئے گولڈالائز کی پریمیم سروسز حاصل کریں۔


واٹس ایپ پر رابطہ کریں: 03001209057




 
 
bottom of page