top of page
Search

GOLD SILVER LOCAL INTERNATIONAL EVERYTHING GOLDALYZE

Scroll Down For English Version.


آج اس سال اگست کے آخری دن میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ ہر ایک چیز پر تفصیلی بات کریں گے انٹرنیشنل اور لوکل گولڈ اور سلور جو جو چیز پر آپ کا سوال امید ہے آپ کو جواب ملے گا۔



شروعات میں اہم ایک مسئلہ زیر غور کرتے ہیں کہ کافی لوگوں کا کہنا ہے پیر کو مارکیٹ کمزور ہو جائے گی اور یہ بات میں شک نہیں کیونکہ پیر کو یکم ستمبر امریکہ میں چھٹی ہے اور جناب عالی اصل سوال یوں بنتا ہے کہ کمزوری کی باتیں کرنے والو کتنی کمزور ہو جائے گی؟ مارکیٹ کی سپورٹ ہے اور جناب یہ اچھا نہیں کہ مارکیٹ ہفتے اور مہینے کے آغاز میں ہی سپورٹ کو ہاتھ لگا لے؟ مگر میرا سوال وہیں گھرا ہے کہ لوکل بازار کتنا کمزور ہو جائے گا؟ اگست کا پورا مہینہ شدید سست رہا اب اگر بازار کمزور ہوتا بھی تو جناب اتنا صبر کیا ہم تو یہ 3 ہزار کمزوری کے ڈر میں آکر بیچنے والے نہیں۔ انتظار کیا ہے اور نفع بھئ اچھا لے کر جائیں گے آخر اپنے پیسے اہنا گولڈ کاہے گا خطرہ۔


یاد رکھیں جناب تجارت میں ہمت ہوصلہ کے ساتھ صبر بہت ضروری چیز ہے۔


انٹرنیشنل مارکیٹ میں قریب %5 کی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے یہ مہینہ جبکہ لوکل مارکیٹ میں اس حساب سے بہتری نہیں آئی ہے اور فقط %1 بہتر ہوئ ہے۔ لوکل مارکیٹ میں پوٹینشل ابھی باقی ہے۔


لوکل ریٹ بھی انٹرنیشنل پڑتے یعنی دبئی سے 10 ہزار تک نیچے ہے۔ پہلے اپریل میں 20 ہزار کی گیم تھی پھر 10 کی ہوئی پھر 5 کی اور اب جب جذبہ پیدا ہونا چاہا تو ایف آئی اے آگئی ڈرانے جس کی وجہ سے ریٹ کمزور ہیں۔ جیولرز اپنا کام معمول کے مطابق کر رہے ہیں لیکن بلین والے جیسے ہی ریٹ تیز کرنے کی باری آتی ہے اپنی دکان اور فون بند کرکے مارکیٹ سے غائب ہو جاتے ہیں۔


گولڈ انٹرنیشنل تکنیکی طور بات کریں تو اچھا ہی ہے گولڈ نے یہ ہفتہ 3447$ پر بند کیا البتہ گولڈ اسی سال کے فیوچرز 3516$ پر بند ہوئے جو کہ اپنے آل ٹائم ہائی سے 17$ دور ہیں اور اگلے سال کے سودے اپنے نئے آل ٹائم ہائی 3544$ بنا کر ریکارڈ سطح پر بند ہوئے ہیں۔


گولڈ کا اگر آج کے تازہ تازہ پیدا ہوئے گولڈ یعنی بٹ کوائن سے مقابلہ کریں تو جناب بٹ کوائن سے پیسا نکل نکل کر گولڈ کی جانب آرہا ہے۔


اب ان سب میں آجاتے ہیں ہمارے جذبات فزیکل گولڈ تاجر۔ گولڈ رکھ بھی جناب گھبراہٹ کیسی؟


گولڈ کا 3500$ تک پہنچنا ایک بڑی بات ہے۔ البتہ ہمارا ٹارگٹ تو کچھ اور ہی ہے۔


لیکن بڑے نمبرز اکثر گولڈ کے لیے ایک مقناطیس کی طرح کام کرتے ہیں اور عام طور پر اس لیول کو توڑنے کے لیے کئی کوششیں لگتی ہیں۔ یہ گولڈ کی کافی کوششوں کے بعد کوشش ہے اور امید ہے کہ یہ کامیاب رہے گی۔



ایک اور بات یاد رکھیں تکنیکی طور پر جب بریک آؤٹ ہوتا ہے تو وہ یہ نہیں کہ بس گراف لکیر سے باہر نکل گیا البتہ سمارٹ منی بریک آؤٹ وہ ہوتا ہے جب ریزسٹنس پار کرنے کے بعد ریزسٹنس بطور سپورٹ دوبارہ ٹیسٹ ہو۔ عجب داستان ہے سب کی۔


لیکن جیسا کہ میرے سبسکرائبرز جانتے ہیں میرا زیادہ فوکس گولڈ کی بنیادی کہانی میں آنے والی بڑی تبدیلی پر ہے اور حقیقت میں تمام رسک اثاثوں پر بھی۔ خیر کچھ راز کی باتیں ہیں سب فری میں نہیں ملتی۔


اسی طرح کی کہانی سلور بھی سنایا کرتا ہے۔ سلور لوکل بازار فل وقت رکا ہوا ہے البتہ انٹرنیشنل مارکیٹ اپنے 2011 والے آل ٹائم ہائی سے چند قدم دور ہے۔ یاد رہے سلور چلتا ہے ڈیمانڈ اور سپلائی پر۔ آگے آپکی انڈسٹری کی ڈیمانڈ ہے مگر یاد رہے فیکٹری ہر روز نہیں چلتی اپنا سال میں ایک بار پروڈکشن ہوتی ہے اور جیسے ہی انڈسٹری کی ڈیمانڈ نہ رہی میرا مطلب ختم ہو گئی تو سلور جی کہاں جائیں گے؟



ستمبر میں ریٹ کٹ کی توقع 90 فیصد کی جا رہی ہیں اور لوگ ڈالر سے ڈر رہے ہیں۔ جیروم پاول نے جیکسن ہول تقریر کے ذریعے نئی نرم مانیٹری پالیسی کا اشارہ دیا ہے جو آسان پیسوں کے نئے سائیکل کی شروعات ہے۔ آج کے مہنگائی کے اعداد و شمار اتنے نہیں ہیں کہ ستمبر میں ریٹ کٹ کو روکا جا سکے اور اگرچہ اس کے بعد کا منظر تھوڑا دھندلا ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اگلے سال فیڈ کم شرح سود کی طرف مائل رہے گا۔


یہ تو 2025 ہے آگے 2026 تو جناب اگلا سال تو ٹرمپ کا ہے اس سال سے بھی زیادہ مزا آنے والا ہے نہ جانے کیا چل رہا ہے ٹرمپ کے دماغ میں۔


دوسری جانب ڈیجیٹل کرنسی جو کہ بہت معقول ہو چکی ہے۔ اس کی بنیاد ڈی سنٹرلائزڈ تھی لیکن اس کے بہت سارے فائدے ہونے کے ساتھ ساتھ نقصان بھی ہیں۔ حکومتیں ڈیجٹل کرنسی کو اپنانا چاہتی ہے تاکہ اس سب پر ٹیکس لگایا جا سکے اور اس کو اپنے کنٹرول میں رکھا جا سکے۔ اس میں پھر حکومتوں کو بھی اختیار ہو گا کے کسی بھی بندے کے ڈیجیٹل ایسٹ کو آسانی سے بلاک کیا جا سکے گا صرف ایک کلک کر کے۔


اسی وجہ سے بڑی بڑی آرگنائزیشن ڈیجیٹل کرنسی کے ساتھ ساتھ گولڈ کو بھی لازمی ہولڈ میں رکھے ہوئے ہیں۔ سب سے بڑی مثال سنٹرل بینکون کا گولڈ خریداری کرنا۔ وہ اپنے سارے ایسٹ گولڈ میں کنورٹ کر دیتی ہیں۔ کیونکہ یہ بہت مضبوط ایسٹ ہے اور ساری کرنسیوں میں ڈی پیک کرتا ہے۔ کرنسیوں کے نظام پچھلے وقتوں میں بھی تبدیل ہوئے ہیں۔ پہلے گولڈ مین تجارت ہوتی تھی پھر نوٹ اور سکے آ گئے۔


گولڈ سے تجارت تو ہونا بند ہو گئ لیکن بیک اپ میں گولڈ تھا۔ ابھی بھی اگر حکومتیں ڈیجیٹل کرنسی کو استعمال میں لاتی ہیں باقاعدہ طور پر تو بیک اپ میں گولڈ ہی ہوگا۔


گولڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹ اور ساتھ لوکل مارکیٹ یہاں پر دو الگ الگ باتیں ہیں۔


گولڈ کی انٹرنیشنل اور لوکل مارکیٹ میں مکمل ریسرچ اور رہنمائی کے لیے آپ گولڈالائز کی پریمیم سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔ آج کے دن سپیشل آفر کہ ٹین مہینے کے پیکیج میں چار مہینے ملے گے مگر یہ آفر فقط ایک دن کے لئے ہے۔ اگست تو نہیں تھا مگر ستمبر خاص محسوس ہوتا ہے۔


رابطہ کریں واٹس ایپ نمبر: 03001209057



Welcome to the last day of August—a month that tested the patience of every Pakistani gold trader. Today, we take a deep dive into the local gold market, the international trends driving sentiment, and what lies ahead as we step into September.


The big question doing the rounds: Will the market weaken on Monday? Many traders think so, and the reasoning is simple—September 1 is a holiday in the U.S., which usually slows global flows. But the real question isn’t whether prices will soften; it’s by how much. Locally, gold has strong support zones, and hitting those levels at the start of a new week and month could set the tone for September. For those fearing a major drop, think again. We’ve already survived a slow August without panic selling. Why give in now? Selling just because someone whispered about “3,000 rupees weakness” is bad strategy. Those who waited this long should hold their ground—profit comes to the patient, not the panicked.


So far this month, international gold prices have climbed nearly 5%, but Pakistan’s market barely moved, gaining just 1%. That leaves untapped potential on the domestic side. Karachi’s bullion rates are still roughly PKR 10,000 per tola below Dubai prices. Earlier this year, the gap was PKR 20,000, then 10,000, then 5,000. Just when sentiment began to improve, FIA crackdowns shook the market, scaring traders and freezing activity. Jewelers are still active, but bullion dealers vanish when prices start to pick up—shutting shops and turning off phones.


Technically, gold remains bullish. It closed the week internationally at $3447 an ounce. This year’s futures ended at $3516, just $17 below the all-time high, while 2026 contracts are already setting new records at $3544.


Bitcoin? It’s bleeding capital as money flows back into real assets like gold.



For Pakistani investors holding physical gold, there’s no reason to fear. Crossing $3500 internationally is a milestone, but not the destination. Big numbers act like magnets—they pull prices in, and breaking them usually takes multiple attempts. This is one of those pushes, and the odds favor a sustained breakout.


Remember, a real breakout isn’t just a chart line crossing resistance. Smart money waits for confirmation—resistance turning into support after a retest. That’s the sign of strength.


Silver in Pakistan is quiet, but globally, it’s inching toward its 2011 high. Silver runs on industrial demand, and factories don’t operate at full tilt every day. Once that demand fades, so does silver.


On the macro side, a September Fed rate cut is almost certain—markets are pricing in a 90% chance. The dollar looks vulnerable. Jerome Powell’s Jackson Hole speech confirmed a softer monetary stance, hinting at a new cycle of easy money. Inflation data isn’t strong enough to stop the cut. Beyond that, the picture is hazy, but one thing’s clear: the Fed is leaning dovish into 2025—and possibly beyond.


For Pakistan, this matters because a weaker dollar generally supports gold prices, making local rates even more attractive. Add election-year uncertainty in the U.S. and Trump’s potential comeback in 2026, and you’ve got plenty of fuel for volatility.


Meanwhile, digital currencies are evolving, but governments want control—taxation, monitoring, and even the ability to freeze wallets. That’s why big institutions and central banks are still piling into gold. No matter what form money takes—digital or paper—gold remains the ultimate reserve. History proves it: currencies change, gold doesn’t.


Pakistan’s local and international gold markets may look disconnected, but they move to the same rhythm. If you want detailed analysis, actionable insights, and premium strategies for trading gold in Pakistan, Goldalyze offers expert guidance. And today only, grab our special offer: four extra months free on a ten-month package.


Contact us now on WhatsApp: 03001209057


September is shaping up to be a game-changer.




 
 

Recent Posts

See All
29 SEPTEMBER GOLD RATE TODAY PAKISTAN

گولڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹ آج نئے ہفتے کا پہلا دن 3758$ پر کھلی اور %1.5 تیزی کے ساتھ ابھی 29 ستمبر بروز پیر پاکستانی وقت دوپہر 3 بجے 3817$ پر

 
 
bottom of page