top of page
Search

Gold's n Silver's Best Week Since January

Aug 8
5 min read

Scroll Down For English Version


یہ سونے کے لیے جنوری کے بعد بہترین ہفتہ رہا۔ سونا پیر کو تقریبا 4070 ڈالر پر تھا اور آج ہفتے کے روز 4343.30 ڈالر پر بند ہوا ہے جبکہ ہفتے کے دوران یہ 4372 ڈالر تک بھی پہنچ چکا ہے۔ چاندی بھی اسی رفتار سے بڑھی اور آج 63.707 ڈالر پر ہے جبکہ جمعہ کو یہ 65 ڈالر سے اوپر بھی گئی۔


آج مقامی مارکیٹ میں گولڈالائز کے مطابق سونا 450000 روپے فی تولہ پر ہے جو انٹربینک ریٹ 452203 روپے سے 2203 روپے یعنی 0.49 فیصد کم یعنی ڈسکاؤنٹ پر ہے۔ چاندی 6750 روپے پر ہے جو انٹربینک ریٹ 6633 روپے سے 117 روپے یعنی 1.77 فیصد زیادہ ہے۔ ڈالر روپے کی برابری 277.73 پر ہے۔


پیر کو ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ایران کے ساتھ نئے مذاکرات شروع ہو رہے ہیں اور بتایا کہ اس نے سعودی عرب سمیت اتحادیوں کی درخواست پر ایران کے خلاف ایک بڑا حملہ روک دیا تھا۔ تیل کی قیمت اس خبر پر سات فیصد گر گئی۔ مگر منگل کو صورتحال یکسر بدل گئی جب ٹرمپ نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے ایران کو آخری موقع کی دھمکی دی جبکہ ایران نے کسی بھی مذاکرات کی مکمل تردید کر دی۔ اس الجھن نے سونے کو 4050 سے 4080 ڈالر کے درمیان محدود رکھا۔


بدھ کو صورتحال دوبارہ مثبت ہو گئی جب قطر نے ایک عبوری تجویز پیش کی اور ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے پر براہ راست بات چیت کی اطلاعات آئیں۔ اس دن سونا تقریبا سات فیصد یعنی 174 ڈالر اچھل کر 4308 ڈالر کے قریب بند ہوا جو حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی روزانہ تیزی میں شمار ہوتا ہے۔ کمزور ڈالر گرتی ہوئی ٹریژری یلڈز فیڈ کی بدلتی توقعات اور سیف ہیون طلب سب ایک ساتھ اکٹھے ہوئے۔


جمعرات کو بے روزگاری کے دعوے توقع سے زیادہ آئے جبکہ اے ڈی پی رپورٹ نے نجی شعبے میں سست بھرتی ظاہر کی۔ اس سے مارکیٹ میں یہ توقع مضبوط ہوئی کہ فیڈ آنے والے مہینوں میں شرح سود برقرار رکھے گا جو سونے کے لیے مثبت رہا۔


جمعہ کا دن اس ہفتے کا سب سے بڑا لمحہ ثابت ہوا۔ امریکی بیورو آف لیبر سٹیٹسٹکس نے بتایا کہ جولائی میں 23000 ملازمتیں ختم ہوئیں جبکہ توقع 80000 نئی ملازمتوں کی تھی اور بے روزگاری کی شرح 4.1 فیصد رہی۔ اس سے بھی اہم بات یہ تھی کہ مئی اور جون کے اعداد میں بھاری نظر ثانی کی گئی جس سے پچھلے بارہ مہینوں کی اوسط ملازمتوں کی شرح صرف 34000 ماہانہ تک آ گئی۔ اس رپورٹ نے مکمل طور پر ظاہر کیا کہ امریکی معیشت پہلے سے کہیں زیادہ کمزور ہے۔ فیڈ کے شرح سود بڑھانے کی توقعات مکمل طور پر ختم ہو گئیں اور اب مارکیٹ شرح سود میں کمی کی باتیں کرنے لگی ہے۔ اس خبر پر ڈالر انڈیکس دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گیا اور سونا 4315 سے 4350 ڈالر تک پہنچ گیا۔ چاندی نے اس سے بھی زیادہ زبردست حرکت دکھائی اور چار فیصد اچھل کر 65 ڈالر تک پہنچ گئی جو چھ ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔ گولڈ سلور ریشو ایک ہفتے پہلے کے 69 سے کم ہو کر 67 پر آ گیا جو ظاہر کرتا ہے کہ چاندی نے سونے کے مقابلے میں کہیں بہتر کارکردگی دکھائی۔


یہ ہفتہ اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ سال کے شروع میں شرح سود میں دو کٹوتیوں کی توقع تھی جو بعد میں شرح اضافے کی توقع میں بدل گئی تھی اور اب دوبارہ کمی کی طرف مڑ رہی ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مرکزی بینکوں کی ریکارڈ خریداری اور چاندی کی چھٹی مسلسل سالانہ کمی جیسے ساختی عوامل بھی اس تیزی کو طویل مدت میں سہارا دے رہے ہیں۔


اگلے ہفتے ستمبر کے فیڈ اجلاس کی تیاری اور ایران کی صورتحال دونوں پر گہری نظر رکھنا ضروری ہو گا۔


گولڈ اور سلور فیزیکل مارکیٹ میں خرید و فروخت کے سگنلز اور مکمل ریسرچ کے لئے گولڈالائز پریمیم سروسز حاصل کریں۔


واٹس ایپ پر رابطہ کریں: 03001209057


This was gold's best week since January. The metal started around $4,070 on Monday and sits at $4,343.30 today, having touched $4,350 during the week. Silver kept pace, sitting at $63.707 today after crossing $64 on Friday.


Today, Goldalyze prices local gold at Rs 450,000 per tola, a Rs 2,203 (0.49%) discount versus the interbank rate of Rs 452,203. Silver sits at Rs 6,750, a Rs 117 (1.77%) premium over the interbank rate of Rs 6,633. USD/PKR stands at 277.73.


Monday brought Trump's announcement that fresh talks with Iran were beginning, along with his revelation that he'd called off a major planned attack after allies including Saudi Arabia urged a diplomatic path instead. Oil fell 7% on the news. But Tuesday flipped the script entirely: Trump issued a sharp "last chance" ultimatum to Iran, while Tehran flatly denied any talks were happening at all. That confusion kept gold range-bound between $4,050 and $4,080.


Wednesday turned positive again as Qatar presented an interim proposal and reports emerged of direct Iran-Oman talks on reopening the Strait of Hormuz. Gold surged nearly 7% — about $174 — to close near $4,308, one of its biggest single-day advances in recent history, as a weaker dollar, falling yields, shifting Fed expectations, and renewed safe-haven demand all hit at once.


Thursday brought higher-than-expected jobless claims and an ADP report showing slowing private hiring, reinforcing expectations that the Fed would hold rates steady in the months ahead — a positive backdrop for gold.


Friday was the week's defining moment. The Bureau of Labor Statistics reported July payrolls fell by 23,000 against a forecast of +80,000, with unemployment at 4.1%. More significant still, heavy downward revisions to May and June data pulled the trailing 12-month average job growth down to just 34,000 a month — revealing the US economy to be far weaker than previously understood. Fed rate-hike expectations evaporated entirely, replaced by talk of a possible cut. The dollar index fell to a two-week low, and gold surged to $4,315–$4,350. Silver moved even more dramatically, jumping 4% to $64, a six-week high, compressing the gold-silver ratio from 69 a week earlier to 67 — a sign silver significantly outperformed gold.


This week is historic in that rate-cut expectations at the start of the year gave way to rate-hike fears mid-year, and are now swinging back toward cuts again. Structural factors — record central bank buying and silver's sixth straight annual supply deficit, per the World Gold Council — continue to underpin the longer-term trend.


Next week, keep a close eye on both September Fed meeting positioning and the fast-evolving Iran situation.


Contact GOLDALYZE For Premium Services

Whatsapp: +92 300 1209057

 
 
bottom of page