top of page
Search

Gold Falls for Second Day as Oil Tops $100 a Barrel First Time Since May

Scroll Down For English Version


جمعہ کو سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن کمی دیکھی جا رہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 4030.30 ڈالر فی اونس پر ہے جبکہ چاندی 57.417 ڈالر پر ہے۔


آج انٹرنیشنل ریٹ کے مطابق سونے کا لوکل ریٹ 419,760 روپے بنتا ہے جبکہ کل رات لوکل مارکیٹ میں آخری کاروبار 429,000 روپے پر ہوا۔ چاندی کا آج کا انٹرنیشنل کے مطابق ریٹ 5,980 روپے بنتا ہے جبکہ کل رات چاندی کا آخری کاروبار 6,200 روپے پر ہوا۔ حسب معمول دونوں کا حتمی ریٹ سہ پہر 3 بجے شائع ہوگا۔ ڈالر روپے کی برابری آج 277.83 پر ہے۔


آج کی کمی کے پیچھے تیل کی قیمتوں میں تیز اضافہ ہے۔ برینٹ کروڈ مئی کے بعد پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر نکل گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کی وارننگ دی ہے اور کہا ہے کہ اگر حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر مزید حملے کیے تو ایران کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ اس بیان نے تیل کی قیمتوں کو مزید ہوا دی جس سے مہنگائی کے خدشات بڑھ گئے اور فیڈ کی جانب سے شرح سود سخت رکھنے کی توقعات مضبوط ہو گئیں۔ جیسا کہ حالیہ ہفتوں میں دیکھا گیا ہے جب جنگی کشیدگی تیل کی قیمتوں کو ساتھ لے جاتی ہے تو سونا سیف ہیون کی بجائے مہنگائی کے خطرے کے طور پر ری ایکٹ کرتا ہے اور نیچے آتا ہے۔


سیاسی محاذ پر امریکی ایوان نمائندگان نے بدھ کو ایران جنگ کے لیے 95 ارب ڈالر تک کی فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے جس میں کسانوں کی امداد اور سیو امریکہ ایکٹ کے کچھ حصے بھی شامل ہیں۔ اس بل کو اب سینیٹ کی منظوری درکار ہے مگر اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ مشرق وسطی میں طویل مدتی مصروفیت کے لیے تیار ہو رہا ہے۔


انٹرا ڈے تکنیکی نقطہ نظر سے سونا 4000 ڈالر کی سطح کے قریب اہم سپورٹ رکھتا ہے اور اگر یہ ٹوٹی تو 3960 ڈالر تک پھسلاؤ ممکن ہے۔ اوپر کی جانب 4090 ڈالر مزاحمت ہے۔ چاندی 57 ڈالر کے قریب دباؤ میں ہے اور 55 ڈالر کا زون اگلی اہم سپورٹ ہو گی۔


تیل کی بڑھتی قیمتیں آنے والے دنوں میں بھی مارکیٹ کی سب سے بڑی توجہ رہیں گی۔ سہ پہر کے حتمی ریٹ کا انتظار کریں اور احتیاط سے فیصلے کریں۔


گولڈ اور سلور انٹرنیشنل مارکیٹ کو نقطہ نظر بنائے فیزیکل مارکیٹ میں خرید و فروخت کے سگنل اور مکمل ریسرچ کے لیے گولڈالائز کی پریمیم سروسز حاصل کریں۔


واٹس ایپ پر رابطہ کریں: 03001209057


Gold is falling for a second straight day Friday, trading at $4,030.30 an ounce internationally, with some sources showing it as low as $4,028.97. Silver sits at $57.417.


Based on today's international rate, the local gold rate works out to Rs 419,760, while last night's final local trade closed at Rs 429,000. For silver, today's international-implied rate works out to Rs 5,980, against last night's close of Rs 6,200. As always, both will be officially confirmed at 3 PM. USD/PKR stands at 277.83 today.


Today's decline is being driven by a sharp jump in oil prices. Brent crude has climbed above $100 a barrel for the first time since May. President Trump warned of expanded military action against Iran and said Tehran would be held accountable if Houthi rebels carry out further attacks on commercial shipping in the Red Sea. That rhetoric pushed oil prices higher still, reviving inflation fears and reinforcing expectations that the Fed will need to keep policy tight. As seen repeatedly in recent weeks, when war escalation drags oil prices up with it, gold trades as an inflation risk rather than a safe haven — and falls.


On the political front, the US House of Representatives approved up to $95 billion in funding Wednesday for the Iran war, farm aid, and parts of the SAVE America Act. The bill still needs Senate approval, but the move signals Washington is bracing for a longer-term engagement in the Middle East.


On the intraday technical picture, gold holds key support near $4,000 — a break below could open a path toward $3,960. Resistance sits at $4,090. Silver is under pressure near $57, with the $55 zone as the next key support.


Rising oil prices are likely to stay the market's dominant focus in the days ahead. Wait for the 3 PM official rate before making decisions, and trade with caution.


Contact Goldalyze Directly For More

Whatsapp: +92 300 1209057

 
 
bottom of page