31 JULY || GOLDALYZE GOLD FORECAST AND MARKET NEWS
- GOLDALYZE
- Jul 31
- 3 min read
گولڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹ جب میں یہ لکھ رہا ہوں 3295$ کے پاس پاس ہے۔ کل مارکیٹ نے بہت سرخی دکھائی اور نیچے 3367$ کو ہاتھ پگایا۔ تکنیکی طور پر گولڈ اچھا تصور کرنے کے لیے 3340$ تک آج جانا چاہیے اگر وہ نہیں تو اچھا رہنے کے لئے کم از کم 3303$ کے اوپر بند ہونا لازم ہے۔ یہ بات کامیاب نہ ہو تو نیچے طرف 3270$ اور 3250$ اچھی سپورٹ ہے۔
مگر سوال یہ ہے کہ ان سب میں لوکل مارکیٹ میں کیا ریٹ بنے گا؟
گولڈ کی لوکل مارکیٹ رات کے اوقات میں انتقال کمزور ہونے کے باوجود کراچی بازار میں پیس 359000 سے کم کا دینے کو تیار نہیں تھے۔ لوکل بازار قریب قریب یہ ہفتہ اب تک سست ہی رہا اب تک کچھ 3000 کی کمزوری کے ساتھ۔ مگر آج دیکھتے ہیں اس کمزوری میں اضافہ ہوتا ہے یا کہ ریکوری ہوتی ہے۔
بات کر لیتے ہیں کچھ خبر اخبار کی۔
سب سے پہلی خبر کل آپ کے اور ہمارے پیارے فیڈ نے شرح سود میں کمی نہیں کی۔ اس فیصلہ کے بعد لوگ پھر بھی پر امید رہے کہ فیڈ ستمبر میں شرح سود میں کمی کریں گے مگر یہ بات بھی سمندر میں بہ گئی جب فیڈ نے کہا کہ انہوں نے ستمبر میٹنگ پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اب تک۔ اس بات کے بعد اب تاجر حضرت کا یہ کہنا ہے کہ شاید اس سال میں دو نہیں البتہ ایک ہی بار ریٹ کٹ ہو اور ساتھ ساتھ ستمبر میں کمی کرنے کے توقع 70 فیصد سے کم ہوکر 50 فیصد کے اندر اندر آگئی ہے۔
فیڈ نے ریٹ کٹ نہ کرنے کی وجہ ٹرمپ کے ٹیرف بتائے یہ کہتے ہوئے کہ ٹیرف مہنگائی کر رہے ہیں اور فیڈ کو یہ خطرہ ہے کہ ٹیرف مزید مہنگائی کریں گے۔ ساتھ ہی فیڈ نے یہ بھی کہا کہ وہ شرح سود کم کرنے کے لیے زیادہ ترجیح بےروزگاری کے اعداد و شمار کو دیتے ہیں۔
ٹرمپ کے حوالے سے بتاتے چلیں آپ کو کہ صدر ٹرمپ نے انڈیا پر %25 ٹیرف لگائے اور کہا کہ وہ انڈیا پر جرمانہ بھی عائد کریں گے کیونکہ انڈیا روس سے تیل کی خریداری کرتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ برازیل پر مزید تیرف لگا کر %50 کردیے اور اس کے علاوہ چائنہ کو دھمکی دی کہ چائنہ اگر روس سے تیل خریدارنا بند نہیں کرتا تو چائنہ پر %100 ٹیرف لگا دیں گے البتہ اس بات پر چائنہ کا کوئی جواب نہیں آیا مگر کچھ میڈیا کے مطابق چائنہ نے امریکہ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
دوسری جانب لگاتار دو دن سے امریکہ اور چائنہ کے آپس میں تجارتی مذاکرات بھی جاری ہیں جس پر کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی۔
کل فیڈ کے اوقات کے دوران ایک گھنٹے میں کرپٹو مارکیٹ سے 212 ملین ڈالر لیکویڈٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ ٹرمپ نے ایک بار بھر سے دو طرفہ بیان دیا کہ یکم اگست کی ڈیڈ لائن ہی ٹیرف ڈیل کی ڈیڈ لائن ہے اس سے آگے نہیں اور ساتھ ہی کہا کہ وہ یکم اگست کے بعد بھی بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔
ٹرمپ نے روس کو پہلے 50 دن کا وقت دیا تھا کہ یوکرین سے جنگ میں روس ہتھیار ڈال دے ورنہ ٹرمپ روس پر سخت تیرف اور ان تمام ممالک پر بھی ٹیرف عائد کریں گے جو جو روس سے تیل کہ خریداری کرتے ہیں، اس بات پر روس کا کوئی بھی جواب نہ آیا تو ٹرمپ نے دو دن قبل اپنی 50 دن کی وارننگ کو 12 دن میں تبدیل کردیا۔ 10 دن رہتے ہیں مگر ابھی بھی روس کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔
یہ تھی کچھ خاص خبریں۔
گولڈ کی لوکل انٹرنیشنل دونوں مارکیٹس میں مکمل رہنمائی کے لیے آپ گولڈالائز کی پریمیم سروسز حاصل کر سکتے۔
واٹس ایپ نمبر: 03001209057