top of page
Search

WORLD GOLD TRUTH

رات میں نے پوچھا تھا تو کافی لوگوں نے کہا کہ آرٹیکل لکھا جائے تو میں کوشش کروں گا چیزیں آسان سے آسان لکھوں اور مجھے پتا ہے یہ آرٹیکل جلد ہی یہاں سے ہٹا دیا جائے گا کیونکہ سچ کو ہمیشہ دفن کرنے کی کوشش کی جاتے ہے۔


یہ آرٹیکل صرف سونے کے بارے میں نہیں بلکہ دنیا پر بھی ہے مگر چونکہ سب مطلبی ہو اس لیے پہلے سونے کے بارے میں لکھا ہے اور باقی اہم باتیں بعد میں۔


آخر میں ایک انتہائی اہم بات کہوں گا مگر شروع کرتے ہیں۔


سب سے پہلے آپ یہ سمجھنا چھوڑ دیں کہ دنیا پر حکمرانی اسرائیل کر رہا ہے۔ یہ بات سچ ہے کہ ہم ہر ایک چیز اسرائیل کی استعمال کرتے ہیں مگر اسرائیل تو فقط سامنے دنیا کو دکھانے کی چیز ہے۔ اس کے پیچھے کہانی کچھ اور ہے۔


تاریخ میں ہمیشہ کچھ افراد اور خاندان اقتدار کو دائمی بنانے کے خواہش مند رہے۔ انہوں نے مذہب، دولت، اور علم کو کنٹرول کر کے عوام کو غلام بنانا سیکھا۔


سب کا مقصد ایک ہے شیطان کی عبادت کرنا۔


یہ کہانی بہت لمبی ہے پہلے ہم سونے کی بات کرتے ہیں پھر ان سب کی تفصیلی بات کریں گے۔


سونا ایک ایسی دولت ہے جو ہزاروں سالوں سے انسانوں کے لیے طاقت آزادی اور تحفظ کی علامت رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا پر قبضہ کرنے والے خفیہ طاقتور گروہ جیسے ایلومیناٹی فری میسنز اور بینکاری خاندان ہمیشہ سے سونے کو اپنے قبضے میں رکھتے آئے ہیں۔


جب تک سونا کسی ملک کی کرنسی کی بنیاد ہوتا تھا تب تک عوام کی محنت کی قدر محفوظ رہتی تھی لیکن 1971 میں امریکہ نے سونے کی بنیاد پر کرنسی کا نظام ختم کر کے "فیٹ کرنسی" یعنی بے بنیاد نوٹ کا نظام نافذ کیا جو خفیہ عالمی طاقتوں کے لیے لوگوں کی دولت کو کنٹرول کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا۔


سونے کو اس لیے بدنام کیا گیا اور اس کی قیمت کو مصنوعی طور پر دبا کر رکھا گیا تاکہ لوگ اسے چھوڑ کر ڈیجیٹل نظام میں پھنس جائیں جہاں ان کی ہر چیز حتیٰ کہ زندگی کے فیصلے بھی ایک بٹن سے کنٹرول ہو سکیں۔ لہٰذا سونا صرف ایک دھات نہیں بلکہ ایک آزادی کی علامت ہے اور جو شخص سونے کو سمجھتا ہے وہ خفیہ مالیاتی غلامی سے بچ سکتا ہے۔


آج آپ کا سب کچھ بینک میں ہے۔ بیک چائے تو آپ کا سب کچھ آپ کا کچھ نہیں کر دے آپ کا کیا اختیار ہے۔


یہ سب باتیں کر رہا ہوں کیونکہ دنیا میں اب تیسری جنگ عظیم کی باتیں جاری ہیں۔


اب بات کرتے ہیں کچھ بڑے گھرانوں کی وہ کیا کرتے ہیں کیسے کرتے ہیں۔ سب سے پہلے ایک بات یاد رکھیں جب آبادی زیادہ ہو جائے تو خاندان آپس میں لڑ پڑتے ہیں یہاں بھی کچھ ایسا ہی چکر ہے مگر پہلے کچی تاریخ کا سبق لے آتے ہیں۔


آخر میں ابھی کے وقت کی بھی بات کریں گے مگر پہلے تاریخ جانا ضروری ہے۔


ایلومیناٹی ایک خفیہ گروہ ہے جو دنیا پر حکومت کرنے کا خواب رکھتا ہے۔ یہ لوگ حکومتوں، میڈیا، تعلیم اور مالیاتی نظام کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ لوگ شیطان کی عبادت کرتے ہیں اور دنیا کو ایک عالمی حکومت یعنی "نیو ورلڈ آرڈر" کے تحت لانا چاہتے ہیں۔


فری میسنز دراصل پرانے زمانے کے کاریگر تھے لیکن اب یہ ایک خفیہ طاقتور گروہ بن چکے ہیں۔ ان کے ممبر دنیا بھر میں عدالت، سیاست، اور بڑے کاروباروں میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ خاص قسم کی خفیہ قسمیں کھاتے ہیں اور علامتی رسومات ادا کرتے ہیں، اور ان پر بھی شیاطیی نظریات پر عمل کرنے کا الزام ہے۔


بوہیمین گروو ایک خفیہ مقام ہے جہاں دنیا کے امیر اور بااثر لوگ جمع ہو کر فیصلے کرتے ہیں۔ یہاں عجیب رسومات ہوتی ہیں جیسے "ضمیر کی قربانی" کی تقریب، جس میں ایک بڑا اُلّو کا مجسمہ جلا کر پیش کیا جاتا ہے اور اسے شیطانی عبادت سمجھا جاتا ہے۔


سکل اینڈ بونز ایک یونیورسٹی کی خفیہ سوسائٹی ہے جو نوجوانوں کو مستقبل کے حکمران بنانے کے لیے تیار کرتی ہے۔ اس میں شامل لوگ اکثر سیاست، سی آئی اے، اور مالیاتی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر پہنچتے ہیں۔ ان پر خفیہ قسمیں کھانے اور شیطانی رسومات کرنے کا الزام ہے۔


روتھشائلڈ خاندان دنیا کا ایک سب سے امیر بینکاری خاندان ہے جو سونے، مرکزی بینکوں، اور قرضوں کے ذریعے ملکوں کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ لوگ خفیہ طریقوں سے جنگوں کو فنڈ دیتے ہیں، حکومتوں کو قرض دیتے ہیں، اور مالیاتی نظام کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔


ریپٹائلین ایلیٹ ایک نظریہ ہے کہ کچھ طاقتور لوگ جیسے حکمران اور سیلیبریٹی دراصل شکل بدلنے والی خلائی مخلوق ہیں، جو انسانوں پر حکومت کر رہی ہیں۔ ان پر انسانی قربانی دینے، شیطانی قوتوں سے طاقت لینے، اور انسانوں کے دماغوں پر کنٹرول رکھنے کا الزام ہے۔


پیزا گیٹ ایک سازشی نظریہ ہے جس کے مطابق دنیا کے کچھ بااثر لوگ خفیہ طور پر بچوں کے ساتھ بدفعلی، اغوا، اور شیطانی رسومات میں ملوث ہیں۔ یہ لوگ بچوں سے ایڈرینوکرم نکال کر اپنی طاقت بڑھاتے ہیں، اور اس عمل کو روحانی یا شیطانی طاقت کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔


ایم کے الٹرا ایک خفیہ امریکی منصوبہ تھا جس میں لوگوں کو منشیات اور تشدد کے ذریعے مائنڈ کنٹرول کیا جاتا تھا۔ آج بھی مانا جاتا ہے کہ ہالی ووڈ اور مشہور شخصیات کو اسی طرح ذہنی غلام بنایا جاتا ہے تاکہ وہ خفیہ ایجنڈا کو آگے بڑھائیں۔


بلیک کیوب آف سیٹرن ایک علامتی سسٹم ہے جو قانون، وقت، اور موت پر کنٹرول کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کو سیٹرن دیوتا یا شیطانی قوت سے جوڑا جاتا ہے، اور دنیا کے کئی ادارے اس علامت کو اپنی عمارتوں اور نظام میں استعمال کرتے ہیں۔


ورلڈ اکنامک فورم اور گریٹ ری سیٹ ایک منصوبہ ہے جس کے ذریعے دنیا کو ایک ڈیجیٹل اور کنٹرولڈ سسٹم میں لایا جا رہا ہے۔ اس میں نجی ملکیت ختم، ڈیجیٹل کرنسی نافذ، اور انسانوں کی مکمل نگرانی کا نظام شامل ہے، جو کہ آزادی کو ختم کر کے ایک نیا عالمی نظام لانا چاہتا ہے۔


کیو اینون ایک گروپ ہے جو مانتا ہے کہ دنیا پر شیطانی لوگ قابض ہیں، اور اندر سے کچھ لوگ، جیسے ڈونلڈ ٹرمپ، ان خفیہ نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ایک روشنی اور اندھیرے کی جنگ ہے، جس کا انجام "طوفان" کی صورت میں سامنے آئے گا۔


ہالی ووڈ اور مشہور شخصیات پر بھی الزام ہے کہ وہ شیطانی علامتیں، ایک آنکھ، 666، اور اہرام وغیرہ اپنے گانوں، فلموں، اور تصاویر میں استعمال کرتے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ نوجوانوں کے دماغ کو قابو میں لینے کے لیے یہ سب کچھ جان بوجھ کر کرتے ہیں تاکہ شیطانی نظریات عام ہو جائیں۔


اب بات کرتے ہیں ٹرمپ کی تو آپ سمجھدار ہیں پتا چل گیا ہوگا اب تک کہ مقصد کیا ہے؟


ڈونلڈ ٹرمپ جو امریکہ کے صدر ہیں اور جیفری ایپسٹین جو ایک کاروباری شخصیت کے درمیان ماضی میں تعلقات رہے ہیں۔ دونوں کو 1990 اور 2000 کی دہائی میں مختلف تقریبات، پارٹیوں، اور سماجی میل جول کے مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔


جیفری ایپسٹین پر یہ الزامات تھے کہ وہ طاقتور افراد کے لیے غیر قانونی سرگرمیوں خصوصاً کم عمر لڑکیوں کے استحصال میں ملوث تھا۔ ایپسٹین کا ایک ذاتی جزیرہ بھی تھا جس کے بارے میں دعوے کیے گئے کہ وہاں پر بہت سی غیر قانونی اور خفیہ سرگرمیاں ہوتی تھیں۔


بعد میں جب ایپسٹین کو گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف مقدمات شروع ہوئے تو ٹرمپ نے یہ بیان دیا کہ اس کا ایپسٹین سے کئی سالوں سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ ایپسٹین کی جیل میں موت کو بعض لوگ خودکشی مانتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اسے مشکوک سمجھتے ہیں۔


میں اس سے زیادہ تفصیلی باتیں لکھ نہیں سکتا مگر ایک آخری سچ کہ ان سب نے آپ سب کو ایک چیز جو کہ عورت کا جسم ہے اس کے پیچھے لگا دیا ہے۔ اسلام شادی کا حکم دیتا ہے مگر ان سب نے یہاں پر اپنا کام کیا خراق اور حالات ایسے کر دیے کہ شادی کہ بعد شوہر اور بیوی آپس میں خوش ہی نہیں رہتے۔


اور نوجوان نسل تو ویسے ہی پریشان حال ہے اور جگہ جگہ عورت کو پیسا کی لالچ اگر لالچ نہیں تو اس کو حالات نے ایسا بنایا اور اس کا فائدہ اٹھا کر نوجوان کا ناجائز سکوں اور بربادی کی وجہ بنا دیا گیا ہے۔


احتیاط کیجئے۔



 
 

Recent Posts

See All
29 SEPTEMBER GOLD RATE TODAY PAKISTAN

گولڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹ آج نئے ہفتے کا پہلا دن 3758$ پر کھلی اور %1.5 تیزی کے ساتھ ابھی 29 ستمبر بروز پیر پاکستانی وقت دوپہر 3 بجے 3817$ پر

 
 
bottom of page