top of page
Search

PAKISTANI GOLD VS. PAKISTANI CRYPTO

Scroll Down For English Version


پاکستان کے اسٹیٹ بینک کی حالیہ اعلان نے ملکی مالیاتی نظام میں ایک بڑی تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ورچوئل اثاثوں یعنی کرپٹو کرنسی کو محدود پیمانے پر قانونی اجازت دے گا اور ساتھ ہی ایک ڈیجیٹل روپیہ متعارف کرائے گا جو اسٹیٹ بینک کے کنٹرول میں ہوگا۔ یہ فیصلہ اصل میں کرپٹو کرنسی کو آزادانہ طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا بلکہ اس کو ایک ریگولیٹڈ نظام کے تحت لانے کا مقصد رکھتا ہے۔


ماضی میں پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا استعمال غیر واضح صورتحال میں رہا نہ مکمل طور پر قانونی تھا اور نہ مکمل طور پر ممنوع۔ اب حکومت اس کو باقاعدہ قانون کے تحت لانے جا رہی ہے۔


اس مقصد کے لیے ’’پاکستان ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی‘‘ قائم کی گئی ہے جو نئے قانون ’’ورچوئل اثاثہ آرڈیننس 2025‘‘ کے تحت کام کرے گی۔ اس اتھارٹی کا کام ہوگا ایکسچینجز کو لائسنس دینا اور اینٹی منی لانڈرنگ قوانین پر عمل کرانا اور تمام لین دین پر نظر رکھنا۔


یہ بات واضح ہے کہ اس فیصلے کے بعد بھی کرپٹو کو مکمل آزادی نہیں دی جائے گی۔ تمام انویسٹر اور صارفین کو صرف انہی ایکسچینجز پر کرپٹو خریدنے اور بیچنے کی اجازت ہوگی جو حکومت سے منظور شدہ ہوں گی۔


اس کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ بینک ایک ’’ڈیجیٹل روپیہ‘‘ متعارف کرائے گا جو کہ کرپٹو کرنسی کی طرح نہیں ہوگا بلکہ پاکستانی روپے کا ڈیجیٹل ورژن ہوگا جو مکمل طور پر اسٹیٹ بینک کے کنٹرول میں ہوگا۔ اس کا مقصد ادائیگی کے نظام کو جدید بنانا اور تمام لین دین کو شفاف اور قابل نگرانی رکھنا ہے۔


یہ عمل مرحلہ وار ہوگا۔ پہلے مرحلے میں ایکسچینجز کو لائسنس دیے جائیں گے اور ڈیجیٹل روپیہ کا پائلٹ پروگرام شروع ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں صارفین کو محدود خریداری کی اجازت دی جائے گی۔ تیسرے مرحلے میں مکمل ریگولیٹڈ نظام قائم کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال کے مطابق اگلے تین سے چھ ماہ میں محدود پیمانے پر کرپٹو خرید و فروخت شروع ہوسکتی ہے جبکہ مکمل نظام ایک سال کے اندر متوقع ہے۔


پاکستان میں گولڈ کے بازار پر اس کا اثر ضرور پڑے گا لیکن بہت زیادہ نہیں۔ گولڈ ہمیشہ سے پاکستان میں محفوظ سمجھا جاتا ہے اس کی مانگ ہمیشہ رہے گی کیونکہ اسلام کہتا ہے اور پاکستانی لوگ بھی یہ بات پسند کرتے ہیں کہ چیز وہ جو ہاتھ میں ہو۔


کرپٹو کی قانونی اجازت ملنے کے بعد نوجوان طبقہ اور وہ لوگ جو تیز منافع کے خواہشمند ہیں کرپٹو کی طرف منتقل کریں گے لیکن یہ صرف ایک چھوٹا حصہ ہوگا۔ قریبی مدت میں گولڈ کی طلب میں بڑی کمی نہیں آئے گی کیونکہ اس کی بنیاد صرف انویسٹر نہیں بلکہ اور بھی بڑی کہانیاں ہیں۔ لیکن یاد رہے۔ جب تک مٹھی بند رکھ سکتے ہیں رکھیں گے۔


بات کو ذرا بدلتے ہیں اور یہ پاکستان میں بڑی تبدیلی ہے۔


اس تبدیلی کو سمجھنے کے لیے گولڈ اور کرپٹو کرنسی کا موازنہ ضروری ہے کیونکہ یہ دونوں ہی انویسٹر کے لیے اہم آپشنز ہیں۔ مگر ان دونوں میں فرق نہ صرف قانونی پہلو سے ہے بلکہ خطرے منافع لیکویڈیٹی اور مستقبل کی پائیداری کے اعتبار سے بھی ہے۔


سب سے پہلے قانونی حیثیت کی بات کریں تو گولڈ پاکستان میں مکمل قانونی اور آزادانہ تجارت کی اجازت رکھتا ہے۔ آپ گولڈ خرید سکتے ہیں بیچ سکتے ہیں بینک میں رکھ سکتے ہیں یا زیورات بنا سکتے ہیں۔ اس پر کسی خاص حد کی پابندی نہیں۔ دوسری طرف کرپٹو کے لیے نیا نظام مکمل آزادی نہیں دے گا بلکہ اسٹیٹ بینک کی سخت نگرانی میں ہوگا۔ صارفین کو صرف منظور شدہ پلیٹ فارمز پر خریداری کی اجازت ہوگی اور یہ خریداری بھی مخصوص حد تک محدود رہے گی۔


اب خطرے کی بات کریں تو گولڈ ایک مستحکم اثاثہ سمجھا جاتا ہے اس کی قیمت عالمی سطح پر ڈالر اور تیل کے ساتھ تعلق رکھتی ہے لیکن اچانک صفر ہونے کا کوئی خطرہ نہیں۔ اس کے برعکس کرپٹو میں قیمت کا اتار چڑھاؤ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ بٹ کوائن یا دیگر کرپٹو کرنسیاں چند دنوں میں پچاس فیصد اوپر یا نیچے جا سکتی ہیں۔


یہ تھی تازی تازی گرم گرم خبر۔


گولڈ کی لوکل اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں مکمل رہنمائی کے لیے آپ گولڈالائز کی پریمیم سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔


واٹس ایپ نمبر: 03001209057



Pakistan Moves to Regulate Crypto and Launch Digital Rupee || What It Means for Investors and Gold Market ?


Pakistan’s central bank has announced a landmark decision that could reshape the country’s financial landscape. The State Bank of Pakistan (SBP) confirmed plans to regulate virtual assets, including cryptocurrencies, under a controlled framework while introducing a state-backed Digital Rupee.


This move does not grant complete freedom to cryptocurrencies. Instead, it aims to bring digital assets under a regulated system. For years, crypto trading in Pakistan existed in a gray zone—neither fully legal nor entirely banned. Now, the government is introducing a structured legal framework.


To oversee this transformation, Pakistan has established the Pakistan Virtual Asset Regulatory Authority under the Virtual Asset Ordinance 2025. The authority will license exchanges, enforce anti-money laundering (AML) laws, and monitor all transactions.


However, full crypto independence remains off the table. Investors and traders will only be allowed to buy and sell through government-approved exchanges. All transactions will be monitored, and strict compliance will be mandatory.


At the same time, SBP will roll out a Digital Rupee, which will function as an official digital version of the Pakistani rupee—not a cryptocurrency. Unlike Bitcoin or Ethereum, this Digital Rupee will remain fully under the central bank’s control, aimed at modernizing payment systems, increasing transparency, and ensuring traceability in financial transactions.


The implementation will follow a phased approach:


Phase 1: Licensing of exchanges and pilot testing of the Digital Rupee.


Phase 2: Limited access for consumers to trade approved cryptocurrencies.


Phase 3: Full-scale regulated operations within one year.


Initial trading in a restricted environment could begin within the next three to six months, while a complete framework may take up to a year.


Impact on Pakistan’s Gold Market


This development will inevitably influence the gold market, though the effect is expected to be moderate. Gold has long been considered a safe and tangible asset in Pakistan—rooted in both cultural and religious values. Demand for gold is unlikely to collapse, as it serves not only as an investment but also as a store of value for households.


However, younger investors and those chasing quick returns may shift partially toward crypto. Still, this migration will likely represent only a small fraction of the market. In the near term, gold demand is expected to remain steady because its fundamentals are deeply entrenched.


Gold vs. Crypto – Key Differences for Pakistani Investors


Legal Status:

Gold enjoys full legal recognition and can be freely traded, stored, or converted into jewelry. Crypto, however, will operate under tight SBP regulations with transaction limits and platform restrictions.


Risk Factor:

Gold is a relatively stable asset with global price correlations linked to the U.S. dollar and oil. The risk of it dropping to zero is negligible. In contrast, cryptocurrencies are highly volatile—capable of 50% swings within days.


Liquidity and Trust:

Gold remains the preferred choice for conservative investors due to its tangible nature and long-standing trust factor, while crypto appeals to high-risk, high-reward investors.


Bottom Line:

Pakistan’s decision marks a historic shift toward a regulated digital economy. While crypto trading will remain limited and under strict oversight, the introduction of the Digital Rupee signals the government’s intent to modernize the financial ecosystem without compromising control.


For premium gold market analysis and international price trends, visit Goldalyze or connect with us on


WhatsApp: 03001209057


 
 

Recent Posts

See All
29 SEPTEMBER GOLD RATE TODAY PAKISTAN

گولڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹ آج نئے ہفتے کا پہلا دن 3758$ پر کھلی اور %1.5 تیزی کے ساتھ ابھی 29 ستمبر بروز پیر پاکستانی وقت دوپہر 3 بجے 3817$ پر

 
 
bottom of page