top of page
Search

GOLD IS GAME OF PATIENCE

ہفتے کی شروعات میں گولڈ اور سلور کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے کو ملی لیکن اختتام پر دونوں قیمتی دھاتیں اپنی پچھلی کامیابی کو برقرار رکھنے میں ناکام رہیں۔


آغاز میں پہلے ذرا اس ہوفے کو دیکھ لیتے ہیں کہ کیا ہوا اور آپ نے کیا صحیح کیا اور کیا غلط کیا۔


گولڈ نے ہفتے کا آغاز ایک مضبوط ریلی کے ساتھ 3400$ کے اوپر پہنچا جو کہ پاکستان میں 369800 پیس تھا مگر بعد میں انویسٹرز نے منافع لے کر فروخت شروع کر دی جس کی وجہ سے قیمت کم ہو کر 3328$ مگر لوکل ریٹ 362000 تک رہا۔ دوسری طرف سلور نے منگل کو 39.5$ کی 14 سالہ بلند ترین سطح چھوئی لیکن اب 38$ کے قریب سپورٹ پر پہنچ چکی ہے۔ سلور لوکل مارکیٹ 4800 پیک لگا کر اب 4300 پر ہے۔


گولڈ پر اس ہفتے دباؤ اس وقت بڑھا جب امریکہ اور جاپان نے ایک ممکنہ تجارتی معاہدے کا اعلان کیا۔ جس کے تحت جاپانی درآمدات پر 15% ٹیرف لگایا جائے گا۔ اس ماڈل کو یورپی یونین کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ ڈیل کے امکانات 50/50 ہیں۔


تجارتی جنگ کے خدشات میں کمی آنے سے انویسٹر نے گولڈ سے توجہ ہٹائی اور اسٹاک مارکیٹس میں دلچسپی لینا شروع کی جو اس وقت ریکارڈ سطح پر ہیں۔


اگرچہ فی الحال گولڈ کی قیمتیں نیچے آ رہی ہیں لیکن اس کے مکمل طور پر گرنے کا امکان کم ہے۔ انویسٹر اب سلور اور کاپر میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں لیکن دنیا میں جاری بے یقینی کی صورتحال گولڈ کو سہارا دیا ہوا ہے۔


یہ بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ چین خاموشی سے گولڈ کی بڑی مقدار خرید رہا ہے اور فی الحال اس گولڈ کو مارکیٹ میں فروخت کیے جانے کا امکان نہیں۔


تازہ ترین گولڈ سروے کے مطابق مارکیٹ ماہرین کی رائے منقسم ہے – کچھ مندی کی توقع کر رہے ہیں اور کچھ محتاط رویہ اپنا رہے ہیں جب کہ چھوٹے انویسٹر گولڈ کی قیمتوں میں مزید اضافے کی امید رکھتے ہیں۔


سروے رپورٹ کے مطابق اس ہفتے 14 ماہرین نے سروے میں حصہ لیا۔ ان میں صرف 2 (14%) نے کہا کہ اگلے ہفتے گولڈ کی قیمت بڑھے گی 5 (36%) نے قیمت میں کمی کی پیش گوئی کی، جب کہ 7 (50%) نے قیمتوں کو ایک ہی دائرے میں رہنے کی امید ظاہر کی۔


اگلے ہفتے بہت زیادہ اہم معاشی ڈیٹا آ رہا ہے جن میں معاشی ترقی، مہنگائی اور روزگار سے متعلق رپورٹس شامل ہوں گی جب کہ تین بڑے ممالک – امریکہ، جاپان اور کینیڈا – شرح سود کے فیصلے بھی کریں گے۔


گولڈ کی لوکل اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں مکمل گائیڈ لائن کیلئے ہماری پریمیم سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔


واٹس ایپ نمبر: 03001209057

 
 

Recent Posts

See All
29 SEPTEMBER GOLD RATE TODAY PAKISTAN

گولڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹ آج نئے ہفتے کا پہلا دن 3758$ پر کھلی اور %1.5 تیزی کے ساتھ ابھی 29 ستمبر بروز پیر پاکستانی وقت دوپہر 3 بجے 3817$ پر

 
 
bottom of page