8 August Gold Price in Pakistan – GOLDALYZE Gold Forecast, International Gold Market News & Analysis
- GOLDALYZE

- Aug 8, 2025
- 4 min read
Scroll Down For English Version
آج کافی دن کے بعد آرٹیکل لکھ رہے ہیں پورا پڑھئے گا آپ کو اچھی جانکاری حاصل ہوگی۔
سب سے پہلے بات کر لیتے ہیں کہ یہاں پر آپ کا زمانہ مندہ تیزی مکس میں بیٹھا ہے۔ بات کریں تیزی والوں کی تو تیزی والے کم ہیں اور وہ بتاتے نہیں ہیں کہ ماجرا کیا ہے اور مندہ والے تو 3000 بتاتے ہیں مگر خواب دیکھنا بری بات تو نہیں۔
جناب عالی سب سے پہلی خبر پر آتے ہیں آپ کے پیارے صدر ٹرمپ نے گولڈ پر بھی ٹیرف لگا دیئے۔ یہ ایک خواب ہوا کرتا تھا اپریل میں مگر اب حقیقت بن چکا ہے اور یہیں وجہ ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے سب لوگ پریشان حال ہیں۔
ٹرمپ نے ایک کلوگرام اور سو اونس وزنی سونے کی اینٹوں پر 4.4 فیصد امپورٹ ٹیرف ٹیکس نافذ کر دیا ہے جو 31 جولائی 2025 سے فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ یہ اقدام خاص طور پر سوئٹزرلینڈ جیسے بڑے ریفائننگ مراکز سے امپورٹ ہونے والے سونے کو ہدف بناتا ہے جو امریکی مارکیٹ کو بڑی مقدار میں سونا فراہم کرتے ہیں۔
اگرچہ یہ ٹیرف امریکی امپورٹر ادا کریں گے لیکن اس کا بوجھ بالآخر انویسٹرز اور خریداروں پر زیادہ قیمتوں یا پریمیم کی صورت میں منتقل ہونے کا امکان ہے۔ اس فیصلے سے فزیکل گولڈ کی فراہمی محدود ہو سکتی ہے۔ امریکہ میں مقامی طور پر ریفائن شدہ سونے کی طلب بڑھ سکتی ہے اور عالمی مارکیٹ میں گولڈ کی قیمت میں اضافہ متوقع ہے۔
اب کچھ اور بات کرتے ہیں جو کہ گولڈ کی لوکل مارکیٹ میں مضبوطی کی وجہ بننا چاہتے ہیں جس میں پہلا کردار پڑوسی ملک انڈیا کا ہے۔ انڈیا پر %50 ٹیرف عائد ہونے کے بعد گولڈ کی قیمت 10255 انڈین روپے فی گرام ریکارڈ کی گئی جس کو پاکستان میں 383000 فو تولہ کے قریب سمجھیں۔ ساتھ ہی دبئی کی مارکیٹ بھی مضبوط ہے اور دبئی کو 370000 کے آس پاس سمجھیں۔
لوکل مارکیٹ میں وہ دن یاد آتے ہیں جب اپریل میں رات ایک بجے بھی کام ہوتے تھے اور اب کا زمانہ ہے کہ لوگ نو بجے کام بند کر دیتے ہیں۔ خیر یہ وقت وقت کی بات ہے یا ہوں کہوں تیزی تیزی کی بات ہے۔ لوکل مارکیٹ کے بارے میں خاص کچھ نہیں کہنے کو چونکہ آپ کا ریٹ رکا ہوا ہے ہفتے کے پہلے کاروباری دن سے آج ہفتے کے آخری کاروباری دن تک قریب 3000 اوپر نیچے ہی گھوم رہا ہے اور نہ مال ملتا ہے نہ بکتا ہے اصلی ریٹ پر۔
آج 8 اگست ہے اور ٹرمپ نے روس کو ڈیڈ لائن دی ہوئی تھی آج کی کہ روس یوکرین پر جنگ ختم کرے وگرنہ روس پر سخت ٹیرف لگائیں جائیں گے مگر ساتھ ہی کل خبریں گردش کر رہی تھی کہ ایک ہفتے کے اندر اندر ٹرمہ اور پیوٹن کی آپس میں ملاقات توقع بنائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب گولڈ کی انٹرنیشنل اگلے مہینے فیوچر مارکیٹ کی بات کریں تو عمومی طور پر فیوچر مارکیٹ حاضر سے 10 سے 20 ڈالر آگے پیچھے ہوتی ہے مگر اب کی بار 100 ڈالر تک آگے ہے اور فیوچرز مارکیٹ اپنے آل ٹائم ہائی کو توڑ کر 3534 ڈالر نیا آل ٹائم ہائی بنایا ہے اور اب 3490 ڈالر پر ہے ساتھ ہی گولڈ مائنرز بھی مضبوط ہیں۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں جب یہ لکھ رہا ہوں 3400 ڈالر کو ہاتھ لگا کر اب 3390 ڈالر کے آس پاس ہے البتہ یاد رہے آج جمعہ ہے اور کچھ بھی ممکن ہے۔
گولڈ کی انٹرنیشنل اور لوکل مارکیٹ میں مکمل رہنمائی کے لیے آپ گولڈالائز کی پریمیم سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ نمبر: 03001209057
Let’s start with the current market sentiment. Right now, the market sits in a mixed mood—part bullish, part bearish. The bulls are fewer in number and aren’t openly sharing their reasoning, while the bears are talking about a possible drop to $3000. But as they say, there’s no harm in dreaming.
Your “favorite” President Trump has now imposed tariffs on gold—something that was just speculation back in April but is now reality. This move has particularly unsettled Switzerland, one of the world’s largest gold refining hubs.
Effective July 31, 2025, a 4.4% import tariff now applies to 1-kilogram and 100-ounce gold bars, targeting imports from major refining centers like Switzerland that supply large amounts of physical gold to the US market.
Although US importers will pay the tariff, the cost will likely be passed on to investors and buyers in the form of higher prices or premiums. This could tighten the physical gold supply in the US, boost demand for domestically refined gold, and potentially push global gold prices higher.
One major factor is India. After facing a 50% tariff, gold in India was recorded at ₹10,255 per gram—equivalent to about PKR 383,000 per tola in Pakistan. Meanwhile, Dubai’s market remains strong, trading around PKR 370,000 per tola.
The local market brings back memories of April, when trades continued even at 1 a.m. Now, things are much quieter, with most business wrapping up by 9 p.m. Prices have barely moved—hovering within a PKR 3,000 range from the start of the week till now. And at “real” market rates, neither buying nor selling is happening actively.
Today marks Trump’s deadline for Russia to end the war in Ukraine—or face severe new tariffs. However, rumors are circulating that within the next week, Trump and Putin could meet in person.
Looking ahead to the next month, the futures market is showing something unusual. Normally, futures trade $10–$20 above or below spot prices, but this time the spread has reached $100. The futures market has broken its all-time high, touching $3534, and is now trading near $3490. Gold miners are also showing strong performance.
As I write, the spot international price touched $3400 before easing back to $3390. And remember—it’s Friday, so anything can happen before the week closes.
For full guidance on both international and local gold markets, subscribe to Goldalyze Premium Services.
WhatsApp: 03001209057




