24 AUGUST GOLDALYZE GOLD FORECAST AND MARKET NEWS
- GOLDALYZE

- Aug 24
- 2 min read
ہر دن گولڈ اپنے عروج کے قریب پہنچ رہا ہے جو اپنی تکمیل کے قریب ہے۔ اگست کے آخر یا ستمبر کے شروع میں گولڈ بریک آؤٹ ہوتا ہے تو اکتوبر نومبرتک سونا 3700$ یا اس سے زیادہ پر ٹریڈ کر سکتا ہے۔
2020 میں چاندی نے صرف ایک مہینے میں %60 اضافہ کیا تھا 8 جولائی سے 7 اگست تک۔ یہ تیزی اس وقت آئی جب فیڈ نے ریٹ کٹ کیے اور نوٹ چھاپنے شروع کئے عام طور پر قیمتی دھاتیں اپنی تیز ترین رفتار اُس وقت پکڑتی ہیں جب فیڈ ریٹ کٹ کرنے کی تیاری کر رہا ہوتا ہے اور اصل کٹوتی اور پیسہ چھاپنا شروع ہوتا ہے۔
میری رائے میں ابھی بھی دھاتیں ایسی ہی پوزیشن میں ہیں اور یہ تیز رفتار حرکت کسی بھی وقت شروع ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر چاندی کو بڑی حرکت کے لیے زیادہ وقت نہیں چاہیے۔
گولڈ کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ 3450$ کے قریب ہے اور اس کا ٹوٹنا ضروی ہے تو گولڈ کے لیے نیا آل ٹائم ہائی راستہ کھل جائے گا۔
اگست میں اب تک گولڈ %2.5 اوپر ہے جبکہ گولڈ مائنرز %14 اوپر ہیں۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ مائنرز پیچھے رہ جانے کی کمی پوری کر رہے ہیں۔ پچھلے چند ماہ صبر کرنے والے انویسٹر کے لیے ایک سنہری موقع کھل رہا ہے۔
سب سے اہم "انٹرسٹ ریٹ" سینٹرل پلانرز طے کرتے ہیں اس کا سرمایہ داری سے کوئی تعلق نہیں۔
فیڈ چیئرمین پاول دباؤ میں آ گیا ہے فیڈ نے اشارہ کیا کہ ایک مہینے میں فیڈ ریٹ کم کرے گا اور اس کا الزام "کمزور لیبر مارکیٹ" پر ڈالے گا۔
اگر آپ کے پاس اثاثے نہیں ہیں تو آپ پیچھے رہ جائیں گے۔
پچھلے 100 سال میں ڈالر کی ویلیو %95 کم ہو گئی اور سال 2000 سے اب تک %40 سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔ یا تو اثاثے ہاتھ میں کریں یا پیچھے رہ جائیں۔
62% امریکیوں کو لگتا ہے کہ اگلے 12 مہینے میں بے روزگاری بڑھے گی جو 2008 کے بحران کے بعد سب سے زیادہ شرح ہے۔
یہ فیصد ایک سال سے بھی کم میں دگنا ہو گیا ہے۔
یہ شرح پہلے کبھی کساد بازاری کے علاوہ نہیں دیکھی گئی۔
زیادہ آمدنی والے گھرانے اب درمیانے اور کم آمدنی والے گھرانوں سے زیادہ مایوس ہیں۔
پچھلے اکانومک سائیکل میں جب بھی اتنی بڑی تبدیلی آئی ہے بے روزگاری میں اضافہ %100 ہوا ہے۔
جو لوگ نہیں سمجھ رہے، وہ جان لیں فیڈ اسٹاگفلیشن میں ریٹ کٹ کرنے والا ہے۔ یعنی بڑھتی مہنگائی اور کمزور لیبر مارکیٹ کے ساتھ ریٹ کٹ۔ اس کا مطلب ہے ریٹ کٹ آ رہی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ خوش ہو گی گولڈ خوش ہوگا لیکن عام لوگ جو اثاثے نہیں رکھتے وہ پھر مہنگائی سے ہار جائیں گے اور امیر-غریب فرق بڑھتا رہے گا۔
پچھلی بار فیڈ نے بڑھتی مہنگائی میں ریٹ کم کیے تھے 1970 میں۔
اس بار شاید 15% مہنگائی نہ آئے، لیکن اصول وہی ہے:
جب گرم معیشت میں اور ڈیمانڈ بڑھائی جاتی ہے تو مہنگائی اور بڑھتی ہے۔
اس کے بعد آپ کے یوکرین روس اور ٹرمپ جی بھی اپنی جگہ موجود ہیں اور وہ تمام چیزیں گول مول ہیں۔ ٹرمپ امریکہ کو بچانے میں لگے ہیں۔
گولڈ کی انٹرنیشنل اور لوکل مارکیٹ میں مکمل رہنمائی کے لیے آپ گولڈالائز کی پریمیم سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ نمبر: 03001209057


