22 JULY 2025 || GOLDALYZE GOLD FORECAST AND MARKET NEWS
- GOLDALYZE

- Jul 22
- 2 min read
گولڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹ اپنی پرانی ریزسٹنس 3377$ کے اوپر بند ہوئی ہے البتہ نئی ریزسٹنس 3400$ سے اوپر تو گئی مگر 3400$ سے نیچے آگئی ہے۔ نیچے کی طرف اگر مارکیٹ آئی تو اپنی 2 مضبوط سپورٹ ٹیسٹ کرے گی جو کہ پہلی 3377$ دوسری 3330$ پر ہے۔ اوپر کی جانب پہلی رکاوٹ 3400$ پھر 3440$ پھر 3460$ پر ہے۔ ساتھ ہی لوکل مارکیٹ جس طرح توقع تھی سب کی اس طرح نہ بڑھی اور آخری کام 3400$ پر 364000 لاہور اور 363000 کراچی میں ہوئے ہیں۔ آج دیکھتے ہیں کیا کرتا ہے شہزادہ گولڈ۔
خبروں پر آجاتے ہیں تو گولڈ کیونکہ خریداروں نے وقتی طور پر منافع لے کر خود کو مارکیٹ سے الگ کر لیا ہے۔ انویسٹر اب یکم اگست کی ڈیڈ لائن سے قبل ممکنہ امریکی تجارتی معاہدوں کے بارے میں وضاحت کا انتظار کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے یورپی یونین اور جاپان کے ساتھ ٹیرف مذاکرات میں غیر یقینی صورتحال نے پیر کو امریکی ڈالر کو دباؤ میں لا دیا اور اس سے امریکی معیشت کی ترقی پر سوالات اٹھے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے یورپی یونین کے تجارتی سربراہ کو آگاہ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ اب زیادہ سخت شرائط چاہتے ہیں جن میں زیادہ تر یورپی اشیاء پر 15 فیصد یا اس سے زیادہ ٹیرف شامل ہے جو پہلے 10 فیصد پر زیرِ بحث تھا۔
یورپی یونین کے سفارتکاروں نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے خلاف ممکنہ جوابی اقدامات پر غور کر رہے ہیں کیونکہ معاہدے کی امید کم ہوتی جا رہی ہے۔
اسی دوران جاپان میں سیاسی بے یقینی نے بھی امریکہ اور جاپان کے درمیان ممکنہ تجارتی معاہدے پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
مزید برآں فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کے استعفے کے لیے صدر ٹرمپ کی بار بار کی اپیلوں نے فیڈ کی آزادی پر تشویش پیدا کر دی ہے جس سے امریکی بانڈز کی پیداوار میں کمی آئی ہے اور ڈالر مزید دباؤ میں آ گیا ہے۔
مزید ایک اہم خبر یہ کہ آج امریکہ کھلتے ہی فیڈ چیئرمین جیروم پاول کی تقریر ہے۔ یہ ہے تو کسی اور بارے میں مگر شرح سود پر بھی ہو سکتی ہے البتہ استعفا پر بھی ممکن ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ کچھ بھی نہ ہو۔
دوسری طرف امریکی اسٹاک مارکیٹس میں تاریخی تیزی نے ڈالر کی بطور محفوظ سرمایہ کشش کو کم کیا ہے جس کا فائدہ گولڈ کو ملا اور اس نے جمعے کے اضافے کو مزید آگے بڑھایا۔
انویسٹر اب یکم اگست کی ڈیڈ لائن، تجارتی خبریں اور امریکی معاشی اشاریوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ گولڈ کی اگلی سمت کا اندازہ لگایا جا سکے۔
واٹس ایپ نمبر: 03001209057


