top of page
Search

21 JULY 2025 || GOLDALYZE GOLD FORCAST AND GOLD NEWS


گولڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹ ایک سیدھی بات کہ اپنی ریزسٹنس 3377$ سے نیچے ہے اور اپنی سپورٹ 3350$ سے اوپر ہے۔ ریزسٹنس پار ہونے پر اگلی رکاوٹ 3400$ سمجھیں۔ لوکل مارکیٹ میں بھی ملا جلا رجحان سمجھیں زیادہ کوئی خاص حل چل نہیں 3400$ جانے تک۔


اب گولڈ کل منگل کو امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کی تقریر کا انتظار کر رہے ہیں جس سے کی قیمت کی اگلی سمت کا اندازہ لگایا جا سکے۔


پیر کے دن کوئی اہم امریکی معاشی رپورٹ نہیں آئے گی اس لیے گولڈ کی قیمت پر سب سے زیادہ اثر صدر ٹرمپ کی یورپی یونین کے خلاف ٹیرف (ٹیکس) کی دھمکیوں کا ہوگا۔


اگرچہ کچھ انویسٹرز کو امید ہے کہ بڑی امریکی ٹیک کمپنیاں جیسے گوگل (الفابیٹ) اچھے مالی نتائج دیں گی مگر ٹرمپ کی تجارتی پالیسیاں اب بھی مارکیٹ کو بے چینی میں رکھے ہوئے ہیں۔


امریکی وزیرِ تجارت نے کہا ہے کہ وہ اب بھی یورپی یونین کے ساتھ معاہدے کے لیے پُرامید ہیں۔ مگر ایک رپورٹ کے مطابق ٹرمپ یورپی سامان پر 15 سے 20 فیصد تک نیا ٹیکس لگانا چاہتے ہیں، جبکہ پہلے صرف 10 فیصد کی بات ہو رہی تھی۔


دوسری رپورٹ کے مطابق اگر امریکہ اور یورپ کے درمیان یکم اگست سے پہلے معاہدہ نہ ہوا تو یورپی یونین سخت جواب دے گی۔


یہ کشیدگی سونے کی قیمت کو سہارا دے رہی ہے کیونکہ انویسٹر پریشانی میں سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔


جاپان میں الیکشن کے بعد حکومت کی طاقت کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے جاپانی کرنسی مضبوط ہوئی اور امریکی ڈالر میں کچھ کمزوری آئی جس سے سونے کو فائدہ ملا۔


ساتھ ہی صدر ٹرمپ کی جانب سے فیڈ چیئرمین پاول پر تنقید بھی ڈالر کو دباؤ میں لا رہی ہے۔ ان سب باتوں کی وجہ سے سرمایہ کار سونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔


اس وقت گولڈ پر اثر ڈالنے والے اہم عوامل میں ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیاں، فیڈ کی ممکنہ شرح سود میں کمی، اور سیاسی بے یقینی شامل ہیں۔


واٹس ایپ نمبر: 03001209057


 
 

Recent Posts

See All
29 SEPTEMBER GOLD RATE TODAY PAKISTAN

گولڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹ آج نئے ہفتے کا پہلا دن 3758$ پر کھلی اور %1.5 تیزی کے ساتھ ابھی 29 ستمبر بروز پیر پاکستانی وقت دوپہر 3 بجے 3817$ پر

 
 
bottom of page