13 AUGUST GOLDALYZE GOLD FORECAST AND MARKET NEWS
- GOLDALYZE
- 1 day ago
- 6 min read
Scroll Down For English Version
پچھلے چند دن سناٹا چھایا رہا مگر آج کچھ اچھی ریسرچ ہاتھ لگی کیونکہ کل شب بہت کچھ خاص حل چل دیکھنے کو ملی۔ تفصیل سے پڑھنا انشاءاللہ آپ کو پسند آئے گا اور کام بھی آئے گا۔
سب سے پہلے بات کریں گے اپنی لوکل مارکیٹ کی تو یہ بات کہنا غلط نہیں کہ لوگ انٹرنیشنل مارکیٹ کو دیکھ کر کافی گھبرا جاتے ہیں مگر آپ سب کو بتاتے چلیں کہ گھبرایا نہ کریں۔ چیزوں کو دیکھیں وزن کریں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ اتنا کمزور ہوئی کراچی گولڈ مارکیٹ اب بھی پیس 361000 سے کم میں دینے کو تیار نہیں۔ دوسرے شہروں میں بھی کچھ ہزار سے دو ہزار کا فرق رہا مگر یہ درخواست ہے کہ گھبرایا نہ کریں اور تحمل سے کاروبار کیا کریں۔
میں جانتا ہوں مارکیٹ اس وقت سب کو تھکا رہی ہے البتہ یہ تو مارکیٹ کا حسن کرشمہ ہے جب تک تھکائے گی نہیں تو سب ایک طرف ہو جائیں اور سب ایک طرف ہو جائیں تو مندہ کیسا اور تیزی کیسی۔
سب باتوں کی ایک بات کہ لوکل مارکیٹ یہ ریٹس اچھے ہیں کیونکہ آپ ہر طرف سے ہم انڈرکاسٹ ہیں اور ساتھ ہی آگے دنوں میں شادیوں کے ساتھ ساتھ کافی تہواروں کی آمد ہے۔
یہ تو بات ہو گئی لوکل مارکیٹ کی امید ہے سمجھ گئے ہونگے اب بات کریں گے انٹرنیشنل مارکیٹ کے بارے میں۔
کیا ہو میں آپ سب کو لے کر چلوں سال 2025 کے پہلے مہینے میں جب سب ٹارگٹ دے رہے تھے 4000 ڈالر کا 4500 ڈالر کا۔ اب جب وقت کی بات ہے تو لوگ مندہ مندہ کر رہے ہیں۔
افواہ کو چھوڑ کر اگر تکنیکی طور پر بات کریں تو انٹرنیشنل مارکیٹ میں جنوری میں ستمبر کرکے بھاری اکثریت میں فیوچرز معاہدے ہوئے جو کہ اب اگست کے آخر میں اختتام پذیر ہونگے۔
اسی کے ساتھ آپ نے دیکھا کہ گولڈ کی فیوچر مارکیٹ میں فرق جو کہ عمومی طور پر 10 ڈالر کا ہوتا تھا اب 50 سے 70 ڈالر کا ہے۔
تکنیکی بات ایک اور لمبی چوڑی تفصیل بیان نہیں کرتے ہوئے یہ کہ مارکیٹ کی بنیادیں بہت اچھی ہیں۔
اب اگر بات کریں آپکے پیارے فیڈ جی کی تو اب آپ کے فیڈ کے پاس راستہ نہ بچا سوائے شرح سود میں کمی کرنے کے اور اس بات کی کچھ خاص دلیلیں ہیں۔
اتوار کو یہ خبر سامنے آتی ہے کہ امریکہ کا قرضہ 37 ٹریلین ڈالر سے بھی زیادہ ہوگیا ہے اور اسی کے ساتھ ہی ٹرمپ کا ٹویٹ آتا ہے کہ فیڈ ریٹ کٹ نہیں کر رہا اور امریکہ کا قرضہ ادا نہیں کرنے دے رہا البتہ اس کے ساتھ ساتھ ٹرمپ نے اپنے بندے فیڈ میں بیٹھا ڈالے ہیں۔
دوسری دلیل کہ آج کا ڈیٹا آنے کے بعد اب فیڈ کے ٹارگٹ قریب قریب ہیں کہ وہ شرح سود میں کمی کرے کیونکہ فیڈ کو اس بات کا خطرہ تھا کہ ٹرمپ کے ٹیرف مہنگائی میں اثر ڈالیں گے اور ایسا ہوا کیونکہ آپ کو کیا واقعی یہ لگتا ہے کہ ٹیرف ٹیکس بڑے بڑے لوگ اپنی جیب سے ادا کریں گے؟ جواب ہے ہرگز نہیں۔ سب مہنگائی عوام کے سر پر جائے گی مگر فیڈ کے کاغذات میں کہانی مختلف ہے جناب۔
یہ ڈیٹا آنے کے بعد اب ستمبر میں شرح سود میں کمی کے امکانات اور شرائط میں 90 فیصد سے بھی زیادہ لوگ فیڈ ریٹ کٹ کی توقع کر رہے ہیں۔ ستمبر فیڈ کی میٹنگ 17 یا 18 ستمبر کو ہوگی البتہ 20 اگست کو جولائی میں ہونے والی میٹنگ کی تفصیلات شائع کی جائیں گی۔
اب اپنے ایک اور اہم بات پر آتے ہیں ٹرمپ اور پیوٹن کے ساتھ روس اور یوکرین۔ خبر تو آپ سب کو پتا ہے کہ جمعہ کو ان دونوں کی آپس میں ملاقات تہ ہے مگر ملاقات میں ہوگا کیا؟
ٹرمپ نے پیوٹن کو آفر دی ہے کہ اب تک جتنے یوکرین پر قبضہ کر لیا وہ رکھ لو اور باقی کی جنگ چھوڑ دو۔
پیوٹن نے ٹرمپ کو کہا کہ روس کو یوکرین کا سارا مشرقی علاقہ دیا جائے کیونکہ ایک وہی علاقہ تو کام کا ہے۔
مگر جس کی جگہ ہے اگر یوکرین کے صدر سے پوچھیں تو وہ ان دونوں کی بات پر متفق نہیں ہیں۔
اب ان سب باتوں سے یہ توقع رکھیں کہ ٹرمپ اور پیوٹن آپس میں ملاقات کرکے فرض کر لیتے ہیں کہ فیصلہ بھی کر لیا مگر سوال یہ کہ یوکرین بیچ میں تیسری ٹانگ اڑانے آجائے اور کہے کہ یہ نا انصافی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی ذہن میں لازمی رکھیں کہ روس کا دشمن پورا یورپ ہے اور روس کا دوست چائنہ ہے۔
مجھ سے پوچھیں تو چھوڑ دیں یہ ڈیٹا پر یقین کرنا یہ فقط ایک جال ہوتے ہیں۔ اور تمام ڈیٹا ان کی اپنی مرضی کے مطابق ہوتے ہیں۔ ہمیشہ اپنے دل کی سنا کریں کیونکہ دل سچ کہتا ہے ورنہ بعد میں یہ ارمان رہ جاتا کہ دل کی نہیں سنی کاش سن لیتا۔ کاش کو ہٹائیں اور اپنے دل کی کریں۔
باتوں باتوں میں باتیں کافی لمبی ہوگئی امید کرتا ہوں آپ کو سمجھ ضرور آئی ہوگی۔ ملتے ہیں کل بلقے کل تو آزادی کا دن ہے نا۔ اڈوانس میں آزادی مبارک ہو۔
گولڈالائز نے بھی آزادی کے موقع پر پریمیم سروسز پر آزادی آفر لگائی ہے جو کہ تین ماہ کے فقط 12000 روپے۔ ریسرچ مضبوط گولڈ مضبوط۔
گولڈ کی لوکل مارکیٹ ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ میں مکمل رہنمائی کے لیے آپ گولڈالائز کی پریمیم سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ نمبر: 03001209057
Past few days have been quiet, but today I came across some valuable research after noticing significant market activity last night. I’m confident you’ll find this detailed analysis both interesting and useful.
Let’s start with the local market. It’s no secret that people often panic after looking at the international gold market trends, but I urge you — do not panic. Always observe, assess, and weigh the situation.
Even though the international market weakened significantly, the Karachi gold market still isn’t ready to sell below Rs. 361,000 per tola. Other cities are showing a price difference of Rs. 1,000–2,000. My request: remain calm and trade with patience.
I understand that the market feels exhausting right now. But this is the very nature of the market — it must shake out participants before a clear trend forms. Without exhaustion, there’s no true rally or decline.
Overall, the local market rates are attractive because prices are undervalued compared to many benchmarks. Also, the upcoming wedding season and festive events are expected to boost demand.
Let’s revisit January 2025, when analysts were projecting gold at $4,000 or even $4,500. Now, when reality is here, many have turned bearish.
Technically speaking, a large number of gold futures contracts were opened between January and September. These contracts are set to expire by the end of August.
We’ve also seen the gold futures spread widen dramatically — historically around $10, but now between $50 and $70.
In short, market's base remain strong despite current sentiment.
Now, let’s talk about the Fed. At this point, the Federal Reserve has no choice but to cut interest rates, and there are strong reasons for this:
US national debt has now surpassed $37 trillion. On Sunday, Donald Trump tweeted that the Fed is refusing to cut rates and is preventing debt repayment. He also placed his own allies inside the Fed.
Today’s economic data shows the Fed is nearing its targets for a rate cut. The Fed was worried that Trump’s tariffs would cause inflation — and that’s exactly what happened. Large corporations won’t absorb tariff costs; they pass them on to the public, pushing prices higher.
After this data, over 90% of analysts expect a Fed rate cut in September. The September FOMC meeting is scheduled for 17–18 September, while the minutes of the July meeting will be released on 20 August.
You’re all aware that Trump and Putin are scheduled to meet this Friday. But the big question is — what will happen?
Trump reportedly offered Putin to keep all the Ukrainian territory Russia has captured so far and end the war. Putin countered, demanding all of Eastern Ukraine, which he considers strategically valuable.
The Ukrainian president rejects both proposals. Even if Trump and Putin reach an agreement, Ukraine could disrupt the deal, calling it unfair.
Also keep in mind: Russia’s main enemy is Europe, while its key ally is China.
If you ask me — don’t blindly trust official data. Numbers are often manipulated to suit certain agendas. Always listen to your instincts; they speak the truth. Avoid living with the regret of “I wish I had followed my gut.”
That’s all for today — tomorrow is Independence Day, so I wish you an early Happy Independence Day!
Goldalyze is offering a premium subscription at just 12,000 PKR for 3 months — providing expert research, market insights, and gold price forecasts for both local and international markets.
WhatsApp: 03001209057