11 JULY 2025 || GOLDALYZE GOLD FORECAST AND MARKET OVERVIEW
- GOLDALYZE
- Jul 11
- 2 min read

گولڈالائز گولڈ رات اپنی سپورٹ برقرار کرتے ہوئے 3325$ سے اوپر آگئی ہے۔ گولڈالائز یہ مزید اچھا ہوگا کہ گولڈ 3344$ سے اوپر کلوز ہو۔ اس سے آگے 3377$ ایک زبردست ریزسٹنس ہے۔ گولڈالائز اگر ہم 3350$ سے ریجیکٹ نہ ہوئے تو۔ ریجیکٹ ہو گئے تو واپسی 3310# تک۔ گولڈالائز اسی طرح لوکل مارکیٹ کل انٹرنیشنل اتار چڑھاؤ کے ساتھ خاص فرق نہیں پڑا اور ریٹ اپنی جگہ پر قائم رہا۔
ابتدائی طور پر ٹرمپ نے یکم اگست سے کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر %35 ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ زیادہ تر تجارتی شراکت داروں پر مجموعی طور پر پندرہ یا بیس فیصد کے نئے ٹیرف لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
جمعرات کی رات صدر نے کہا کہ یورپی یونین کو بھی جمعہ تک ٹیرف سے متعلق خط مل سکتا ہے۔ جس سے امریکہ اور یورپ کے درمیان تجارتی مذاکرات کی پیش رفت پر موجود امیدوں کو جھٹکا لگا ہے۔
ٹرمپ کی غیر یقینی تجارتی پالیسیوں کے اشارے ایک بار پھر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کر رہے ہیں اور محفوظ سرمایہ کاری کے لیے گولڈ اور امریکی ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
تاہم گولڈ کے خریدار ڈالر کی مضبوطی سے گھبرائے بغیر پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں کیونکہ اگلے ہفتے جاری ہونے والے امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار یعنی کنزیومر پرائس انڈیکس سے یہ امید کی جا رہی ہے کہ یہ فیڈرل ریزرو کی ممکنہ شرح سود میں کمی کے وقت اور دائرے کے بارے میں نئی رہنمائی فراہم کریں گے۔
جب کہ آج کسی بڑے امریکی معاشی ڈیٹا کی غیر موجودگی میں مارکیٹوں کی نظر تجارتی سرخیوں پر مرکوز رہے گی خاص طور پر یہ دیکھنے کے لیے کہ امریکہ کے بڑے تجارتی شراکت دار کس حد تک جوابی اقدامات کرتے ہیں
ہفتے کے اختتام پر سرمایہ کاروں کی پوزیشن میں ایڈجسٹمنٹ اور مہنگائی کے ڈیٹا سے قبل کی حکمت عملی سونے کی قیمت کی حرکت کو مزید متاثر کر سکتی ہے
مزید اپ ڈیٹس اور تجزیے کے لیے روزانہ گولڈلائز کا وزٹ کریں یا پریمیئم تجزیاتی سروس حاصل کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
واٹس ایپ نمبر: 03001209057