top of page
Search

10 JULY 2025 || GOLDALYZE’S GOLD FORCAST AND MARKET OVERVIEW

گولڈالائز گولڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹ نے کل اچھی کارکردگی دکھائی مگر ایک بات کہ اس کو مزید اچھا رہنے کے لئے 3323$ سے اوپر روزانہ کلوزنگ ضروری ہے۔ گولڈالائز اسی طرح کل شب لوکل مارکیٹ میں پیس کا ریٹ 357000 پر بند ہوا لاہور میں البتہ کراچی میں آخری کام 356000 کے ہوئے تھے۔


گولڈ میں حالیہ بحالی کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ٹیرف اعلانات سے جڑی بڑھتی ہوئی تشویش اور امریکی ٹریژری بانڈز کی کم ہوتی ہوئی ییلڈز ہیں۔ امریکی ٹریژری بانڈز کی ییلڈز پر معاشی سست روی کے خدشات اور دس سالہ نوٹ کی انتالیس ارب ڈالر کی فروخت میں مضبوط طلب نے دباؤ ڈالا جس سے گولڈ کو فائدہ ہوا۔


صدر ٹرمپ نے بدھ کے روز سات چھوٹے تجارتی شراکت داروں کو یکم اگست سے نافذ العمل ٹیرف کے نوٹس جاری کیے جن میں فلپائن کی مصنوعات پر بیس فیصد سری لنکا الجزائر عراق اور لیبیا پر تیس فیصد اور برونائی اور مالدووا پر پچیس فیصد ٹیرف شامل ہیں اس کے بعد انہوں نے امریکی درآمدی تانبے پر پچاس فیصد اور برازیل سے درآمدات پر بھی پچاس فیصد ٹیرف کا اعلان کیا جو یکم اگست سے نافذ ہوگا۔


یہ تجارتی کشیدگیاں امریکی فیڈرل ریزرو کی جون میٹنگ کی ہاکش میٹنگ منٹس کے اثرات کو زائل کرتی نظر آئیں اور گولڈ کے لیے ایک اور مثبت عنصر بن گئیں۔ منٹس کے مطابق صرف چند فیڈ حکام نے رواں ماہ شرح سود میں کمی کی حمایت کی جب کہ اکثریت اس سال کے آخر میں کمی کو بہتر سمجھتی ہے


اب تمام نگاہیں ٹرمپ کے تجارتی بیانات پر ہیں جب کہ درمیانے درجے کے امریکی معاشی اعداد و شمار اور چند فیڈ حکام کی تقاریر بھی جمعرات کے روز گولڈ کی قیمت میں نئی سمت متعین کر سکتی ہیں۔


اس دوران امریکی ڈالر کی مسلسل کمزوری اور بانڈ ییلڈز میں سستی گولڈ کی قیمت کو سہارا دے سکتی ہے خاص طور پر اس وقت جب غیر یقینی صورتحال سرمایہ کاروں کو بغیر منافع والے مگر محفوظ اثاثوں کی طرف دھکیل رہی ہے


اپ ڈیٹس کے لیے روزانہ گولڈلائز پر وزٹ کریں یا ہماری پریمیئم سروس حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں:


واٹس ایپ نمبر: 03001209057



 
 

Recent Posts

See All
29 SEPTEMBER GOLD RATE TODAY PAKISTAN

گولڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹ آج نئے ہفتے کا پہلا دن 3758$ پر کھلی اور %1.5 تیزی کے ساتھ ابھی 29 ستمبر بروز پیر پاکستانی وقت دوپہر 3 بجے 3817$ پر

 
 
bottom of page