top of page
Search

09 JULY 2025 || GOLDALYZE'S GOLD FORECAST AND MARKET NEWS

  • Writer: GOLDALYZE
    GOLDALYZE
  • Jul 9
  • 2 min read

گولڈالائز گولڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹ بدھ کی صبح دباؤ کا شکار رہی کیونکہ منگل کو یہ اپنی سپورٹ 3322$ کے نیچے بند ہوئی۔ اسی طرح کل لوکل مارکیٹ رات آخری کام پیس 356200 پر بند ہوا۔ گولڈالائز لوکل مارکیٹ نہ ٹوٹنے کی وجہ یوں ہے کہ اب مارکیٹ خو سٹیبل کر دیا گیا ہے۔ گولڈالائز کو لوکل مارکیٹ بہت زیادہ ٹوٹتی نہیں دکھتی کیونکہ ساتھ ساتھ آپ کا پاکستان میں ڈالر بھر رہا ہے۔


گولڈالائز گولڈ انٹرنیشنل 3297$ سے نیچے مستحکم رہتی ہے تو اگلا ہدف 3248$ ہو سکتا ہے۔ گولڈالائز دوسری طرف قیمت میں بحالی کی کوئی کوشش ہوتی ہے تو اسے 3346$ سے اوپر روزانہ بندش کی ضرورت ہوگی۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف کے اعلانات اب بھی مارکیٹ کے رجحانات پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔ اگرچہ ٹرمپ نے متبادل تجارتی معاہدوں کے لیے 1 اگست تک مہلت دے دی ہے جس سے عارضی طور پر ڈالر کو سہارا ملا، لیکن 12 ممالک پر %25 سے $40 کے ٹیرف کی دھمکی، اور تمام BRICS ممالک (بشمول بھارت) پر 10% اضافی محصولات، عالمی سطح پر تجارتی جنگ کے خدشات کو دوبارہ بڑھا رہے ہیں۔


اس کے علاوہ کاپر کی درآمدات پر %50 ٹیرف جو آئندہ 30 دن میں نافذ ہونے کی توقع ہے نے کموڈیٹی مارکیٹ میں مزید بے یقینی پیدا کی ہے۔ اگرچہ یہ اقدامات مہنگائی کے خدشات کو تقویت دیتے ہیں، لیکن اس سے یہ امکان بھی پیدا ہوا ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو 2025 آخر تک شرح سود میں کمی کو مؤخر کر سکتا ہے۔


آج جاری ہونے والی فیڈ کی جون میٹنگ کی میٹنگ منٹس پر بھی مارکیٹ کی گہری نظر ہے، جو آئندہ شرح سود کی سمت کے بارے میں اہم اشارے فراہم کر سکتی ہے۔ سروے کے مطابق ستمبر میں شرح سود میں کمی کا امکان اب 61 فیصد ہے جو ایک ہفتہ پہلے 73 فیصد تھا۔


جب تک فیڈ یا تجارتی پالیسیوں سے واضح اشارے سامنے نہیں آتے گولڈ کی قیمت محدود دائرے میں مندی کے رجحان کے ساتھ اتار چڑھاؤ کا شکار رہنے کا امکان ہے۔


مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں مکمل رہنمائی کے لیے آپ گولڈلائز کی پریمیم سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔ رابطے کے لیے نیچے دیے گئے نمبر پر کال یا واٹس ایپ کریں، یا اوپر دائیں کونے میں موجود واٹس ایپ آئیکن پر کلک کریں۔


واٹس ایپ نمبر:


 
 
bottom of page