top of page
Search

08 JULY 2025 || GOLDALYZE'S GOLD FORCAST AND MARKET OVERVIEW


گولڈالائز کی ریسرچ کے مطابق آج منگل کی صبح سونے کی قیمت ایک بار پھر دباؤ میں آ گئی، اور 3350$ کی سطح سے نیچے چلی گئی۔ گولڈالائز گولڈ اپنی سپورٹ 3321$ سے اوپر اور ریزسٹنس 3350$ سے نیچے ہے۔ لوکل مارکیٹ کی بات کریں تو لوکل مارکیٹ کل کچھ محدود رہی۔ گولڈالائز لاہور کا بازار 356000 پیس 3326$ پر بند ہوا تھا جبکہ گولڈالائز کراچی مارکیٹ 355000 پر بند ہوئی۔


گولڈالائز کے ساتھ آپ نے دیکھا کہ ڈالر اور گولڈ جو کہ آپس میں الٹ چلتے ہیں اب کچھ حد تک دونوں ساتھ دوستی بنائے ہوئے ہیں اور یہ دوستی اچھی نہیں ہے۔ "مارکیٹ کا مزاج ایک بار پھر غیر یقینی میں ڈوبا ہوا ہے، جہاں سونا اور ڈالر دونوں محفوظ پناہ گاہ بننے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔"


گولڈ پچھلے جمعے سے ایک محدود رینج میں پھنسا ہوا ہے کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی تجارتی پالیسیوں ٹیرف کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔


پیر کے روز ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ یکم اگست سے جاپان اور کوریا سے درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کیا جائے گا۔ اس کے بعد مزید 12 ممالک کو خطوط بھجوائے گئے جن میں بتایا گیا کہ 25% سے 40% تک کے ٹیرف اگلے ماہ لاگو ہوں گے۔


ادھر، امریکی ٹریژری بانڈز کی ییلڈز میں اضافہ دیکھا گیا کیونکہ مارکیٹ کو خدشہ ہے کہ اگر نئے ٹیرف مہنگائی بڑھاتے ہیں تو فیڈرل ریزرو سود کی شرح میں طویل عرصے تک کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔ یہی بیانیہ ڈالر کو سہارا دیتا رہا جب کہ گولڈ دباؤ کا شکار رہی۔


منگل کے سیشن میں سونے کے فروخت کنندگان دوبارہ متحرک ہو چکے ہیں کیونکہ ٹریڈ وار کے خطرات امریکی معیشت اور مہنگائی کے مستقبل پر سوالیہ نشان بنے ہوئے ہیں اور یہ خدشہ بڑھتا جا رہا ہے کہ فیڈ اپنی نرم پالیسی کو طویل عرصے تک برقرار رکھ سکتا ہے۔


تاہم، گولڈالائز نے نشاندہی کی کہ: "سونے کی قیمت میں مزید گراوٹ کا امکان محدود ہے، کیونکہ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پر اب بھی غیر یقینی چھائی ہوئی ہے، اور سرمایہ کار کسی بھی لمحے سونے کی طرف لوٹ سکتے ہیں۔"


جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ آیا یکم اگست کی ڈیڈ لائن واقعی حتمی ہے، تو ان کا جواب تھا: "میں کہوں گا کہ یہ حتمی ہے لیکن 100% نہیں۔ اگر کوئی مختلف طریقے سے کچھ کرنا چاہے تو ہم اس کے لیے تیار ہوں گے۔"


یہ غیر یقینی صورتحال گولڈ کی قیمت کو نیچے جانے سے روکنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔


لوکل اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں مکمل رہنمائی کے لیے آپ گولڈالائز کی پریمیئم سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔ رابطے کے لیے نیچے دیے گئے نمبر پر واٹس ایپ یا کال کریں، یا سب سے اوپر واٹس ایپ آئیکون کو دبائیں۔


واٹس ایپ نمبر: 03001209057



 
 
bottom of page