01 JULY 2025 | GOLDALYZE'S GOLD FORECAST AND MARKET NEWS
- GOLDALYZE
- Jul 1
- 2 min read
آج یکم جولائی منگل ہے، اور گولڈ مارکیٹ ایک نازک مقام پر کھڑی ہے۔ گولڈ نے 3250$ کی نفسیاتی سطح سے سہارا لیتے ہوئے اب 3320$ کی ریزسٹنس پر ہے۔ گولڈ نے رات بڑی کوششوں کے بعد 3300$ کو پار کیا تھا۔ مہانہ کلوزنگ اور کوارٹر کلوزنگ بھی اچھی رہی اور اب مارکیٹ میں والیوم بھی آرہا ہے۔
گولڈالائز نے محتاط لہجے میں بتایا: "جب تک 3321$ سے اوپر کینڈل کلوز نہیں ہوتی یہ ریکوری صرف وقتی ہو سکتی ہے۔ لیکن یہ رکاوٹ پار ہو گئی تو 3350$ اور اس کے بعد 3377$ کا راستہ کھل جائے گا اور تمام رکاوٹیں سپورٹ بنتی جائیں گی۔"
دوسری طرف 3297 اہم سپورٹ ہے اور یہ سطح برقرار نہ رہی تو پھر گولڈ ایک بار پھر 3248$ کی ماہانہ کم ترین سطح کی طرف واپس جا سکتا ہے۔
ادھر امریکہ کا ڈالر بھی ایک نیا رخ لینے کو ہے۔
گولڈالائز نے خبردار کیا: "اگر پاول نے کمزور مہنگائی کی بات کی تو فیڈ کی جانب سے نرم پالیسی کی توقعات مزید بڑھیں گی جس سے ڈالر گرے گا اور سونا اوپر جا سکتا ہے۔ لیکن اگر پاول نے سخت یا محتاط رویہ اپنایا تو سونا پھر دباؤ کا شکار ہو گا۔"
اس کے ساتھ ساتھ JOLTS جاب ڈیٹا اور امریکی تجارتی معاہدوں پر بھی نظریں جمی ہوئی ہیں، خاص طور پر جب 9 جولائی کی ڈیڈ لائن قریب آ رہی ہے۔
ڈالر نے پیر کو تین سال کی کم ترین سطح چھو لی، جس کی وجہ بنے دو بڑے دھچکے:
سینیٹ میں صدر ٹرمپ کے "بڑے، خوبصورت" اخراجاتی بل پر بڑھتی ہوئی بے چینی۔ جاپان اور یورپ کے ساتھ تجارتی تعلقات پر بے یقینی۔
مزید برآں وال اسٹریٹ کے انڈیکسز پر نئی بلندیوں نے بھی ڈالر کی کشش کو متاثر کیا، جس کا فائدہ سونے نے اٹھایا اور پیر کو ایک "ڈیسنٹ کم بیک" کیا۔
گولڈالائز نے آخر میں کہا: "مارکیٹ کسی اہم فیصلے کے دہانے پر ہے۔ سونے کی اگلی حرکت پاول کے الفاظ اور امریکی معیشت کے رویے پر منحصر ہے۔"
لوکل اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں مکمل رہنمائی کے لیے آپ گولڈالائز کی پریمیئم سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔ رابطے کے لیے نیچے دیے گئے نمبر پر واٹس ایپ یا کال کریں، یا سب سے اوپر واٹس ایپ آئیکون کو دبائیں۔
واٹس ایپ نمبر: 03001209057